Friday , April 20 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت کیخلاف کانگریس کی یکم اپریل سے پرجا چیتنیہ یاترا

ٹی آر ایس حکومت کیخلاف کانگریس کی یکم اپریل سے پرجا چیتنیہ یاترا

حیدرآباد۔ 25 مارچ (سیاست نیوز) ٹی آر ایس زیرقیادت ریاستی حکومت کی مخالف عوام پالیسیوں سے عوام کو واقف کروانے کیلئے کانگریس کی دوسرے مرحلے کی ’’پرجا چیتنیہ بس یاترا‘‘ کا آئندہ ماہ یکم اپریل سے آغاز ہوگا جوکہ 10 اپریل تک جاری رہے گی۔ تلنگانہ کانگریس ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ یکم اپریل کو راما گنڈم میں بڑا جلسہ عام منعقد ہوگا اور اس جلسہ عام کے اختتام عمل میں آنے کے ساتھ ہی پرجا چیتنیہ بس یاترا کا آغاز ہوگا۔ 2 اپریل کو پیداپلی میں جلسہ عام کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ 3 اپریل کو منتھنی اور بھوپال پلی میں جلسے منعقد کئے جائیں گے۔ 4 اپریل کو ملگ اور پرکال، 5 اپریل کو ورنگل مشرقی، ورنگل مغربی میں بڑے جلسوں کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ 6 اپریل کو وردھنا پیٹ اور نرسم پیٹ، 7 اپریل کو اسٹیشن گھن پور پالکرتی میں جلسے منعقد ہوں گے۔ ان جلسوں سے کانگریس کے اہم قائدین بشمول صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی وغیرہ مخاطب کریں گے۔ 8 اپریل کو ڈورنکل و محبوب آباد، 9 اپریل کو ایلندو، پیناپاک اور 10 اپریل کو بھدراچلم، وینکٹا پور میں زبردست جلسہ عام منعقد کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT