Wednesday , November 21 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت کے ذریعہ ہی مسلمانوں کے مسائل حل ہوں گے : پرکاش گوڑ

ٹی آر ایس حکومت کے ذریعہ ہی مسلمانوں کے مسائل حل ہوں گے : پرکاش گوڑ

شمس آباد ۔ 7 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز): راجندر نگر سابق رکن اسمبلی و ٹی آر ایس امیدوار پرکاش گوڑ سے محمد مرتضیٰ علی میناریٹی سیل انچارج نے ملاقات کرتے ہوئے حلقہ کے مسلمانوں کے مسائل سے واقف کروایا ۔ جس پر پرکاش گوڑ نے کہا کہ ٹی آر ایس ایک سیکولر جماعت ہے جو تمام مذاہب کے لیے علحدہ اسکیمات متعارف کرچکی ہے اور ٹی آر ایس کے دور میں ہی مسلمانوں کے مسائل حل ہوں گے ۔ 12 فیصد مسلم تحفظات کو بہت جلد عمل میں لایا جائے گا ۔ انتخابات کے بعد اس کی کارروائی کا دوبارہ آغاز ہوگا ۔غریب مسلمانوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے لیے میناریٹی ریزیڈنشیل اسکولس قائم کئے گئے جس میں اعلیٰ تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی فراہم کی جارہی ہے ۔ کانگریس اور تلگو دیشم نے صرف مسلمانوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا لیکن ٹی آر ایس مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہی ہے ۔ محمد مرتضی علی نے بتایا کہ حکومت کی فلاحی اسکیمات سے ریاست کے تمام مسلمان ٹی آر ایس پارٹی کے ساتھ ہیں ۔ راجندر نگر میں ٹی آر ایس ریکارڈ ووٹوں کی کامیابی حاصل کرے گی اور پرکاش گوڑ کو وزارت کا عہدہ بھی حاصل ہوگا ۔ راجندر نگر کے مسلمانوں کے مسائل کو بھی حل کیا جائے گا ۔ اس موقع پر محمد سلیم ٹی آر ایس سینئیر لیڈر بھی موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT