Wednesday , April 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس خواتین کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے

ٹی آر ایس خواتین کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے

کانگریس پارٹی برسر اقتدار آنا یقینی ونپرتی میں مہیلا گرجنا سے کانگریس پارٹی قائدین کا خطاب
ونپرتی /6 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت خواتین کے ساتھ ناانصافی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ 2019 میں کانگریس پارٹی برسر اقتدار آکر خواتین کے ساتھ انصاف کرے گی ۔ ان خیالات کا ا ظہار پردیش کانگریس کمیٹی صدر اتم کمار ریڈی نے کیا ۔ ونپرتی کے پدماوتی سرینواس گارڈن میں کانگریس پارٹی کے زیر اہتمام مہیلا گرجنا جلسہ عام منعقد کیا گیا ۔ اس جلسہ عام میں گپتا ریڈی ، سمپت کمار اے آئی سی سی صدر سشمیتا دیو نے شرکت کی ۔ اس موقع پر اتم کمار ریڈی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت خواتین کے ساتھ سوتیلا سلوک کر رہی ہے ۔ اس کی مثال ریاستی کابینہ میں ایک بھی خاتون وزیر نہیں ہے ۔ 2019 انتخابات میں کانگریس پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر خواتین کے ساتھ ہونے والے ناانصافی کا خاتمہ کرے گی ۔ کانگریس پارٹی برسر اقتدار دور میں خواتین کو بعیر سود کے قرض فراہم کیا گیا تھا ۔ لیکن ٹی آر ایس حکومت اس کو ختم کیا ہے ۔ اتم کمار ریڈی نے اس موقع پر کانگریس پارٹی برسر اقتدار آکر خواتین کیلئے کئے جانے ولے فلاحی اسکیمات کا اعلان کیا ۔ جس میں ہر مہیلا سنگموں کے ہر ممبر کو ری ویلفرنگ فنڈ کے تحت 10 ہزار روپئے دئے جائیں گے ۔ جو عدم ادائیگی ہوگی ۔ ابھئے ہستم اسکیم کے تحت 500 سے لیکر ایک ہزار روپئے پنشن دیا جائے گا ۔ اس موقع پر کنتیا بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی برسر اقتدار آکر خواتین کو روزگار فراہم کرنے کیلئے فلاحی اسکیمات متعارف کریں گے ۔ خواتین کو چاہئے کہ وہ برسر اقتدار ٹی آر ایس پارٹی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کیلئے کمربستہ ہوجائیں ۔ اے آئی سی سی مہیلا صدر سشمتا دیو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی کے دور اقتدار میں خواتین کے ساتھ انصاف کیا گیا ہے ۔ کے سی آر کی دختر کویتا 30 ہزار کی ساڑی پہن کر گھومتی ہے ۔ لیکن تلنگانہ کے خواتین کو 30 روپئے کی ساڑی تقسیم کرنا ٹی آر ایس حکومت کی دین ہے ۔ سابقہ مرکزی وزیر جئے پال ریڈی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی دور اقتدار میں بغیر کسی سود قرض فراہم کیا گیا تھا ۔ لیکن ٹی آر ایس حکومت اس مسئلہ کو لیس و لیت میں ڈال دیا ہے ۔ اب وقت آگیا ہے کہ ریاست کے تمام خواتین متحد ہوکر کے سی آر کو سبق سکھائیں ۔ سابق ریاستی وزیر رکن اسمبلی گدوال ڈی کے ارونا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ تحریک میں نوجوانوں اور خواتین کی قربانیوں نے ریاست تلنگانہ تشکیل کی راہ ہموار کی ہے ۔ اور شریمتی سونیا گاندھی نے ریاست تلنگانہ کو تشکیل دیا ہے ۔ لیکن کے سی آر عوام کے سامنے بلند بانگ دعوی کرتے ہوئے بسر اقتدار آکر ریاست تلنگانہ کے تمام شعبوں کو کمزور کیا ہے ۔ اس جلسہ عام کی صدارت رکن ا سمبلی ونپرتی ڈاکٹر جی چناریڈی نے کیا ۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی قائدین کارکنان اور خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT