Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس رکن اسمبلی شکیل عامر کا والہانہ خیرمقدم

ٹی آر ایس رکن اسمبلی شکیل عامر کا والہانہ خیرمقدم

بودھن۔ 27 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حالیہ اسمبلی کے عام انتخابات میں برسراقتدار آنے والی سیاسی جماعت ٹی آر ایس پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے واحد رکن اسمبلی بودھن جناب محمد شکیل عامر نتیجہ کا اعلان ہونے کے فوری بعد اسی شام صدر پارٹی مسٹر کے سی آر کی ہدایت پر حیدرآباد روانہ ہوگئے تھے۔ کل شام وہ اپنے حلقہ انتخاب بودھن لوٹے جن کا یہاں پا

بودھن۔ 27 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حالیہ اسمبلی کے عام انتخابات میں برسراقتدار آنے والی سیاسی جماعت ٹی آر ایس پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے واحد رکن اسمبلی بودھن جناب محمد شکیل عامر نتیجہ کا اعلان ہونے کے فوری بعد اسی شام صدر پارٹی مسٹر کے سی آر کی ہدایت پر حیدرآباد روانہ ہوگئے تھے۔ کل شام وہ اپنے حلقہ انتخاب بودھن لوٹے جن کا یہاں پارٹی کارکنوں و عوام کی کثیر تعداد نے والہانہ استقبال کیا۔ ان کی بہ کثرت گلپوشی و شال پوشی کی گئی۔ اس موقع پر تلنگانہ اُردو جرنلسٹ فورم بودھن کا ایک وفد جناب شکیل سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کی گلپوشی کی۔ جناب شکیل نے اُردو صحافیوں کی غیرجانبدارانہ صحافتی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا اور بانی فورم جناب خورشید اختر سے بغلگیر ہوکر انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران روزنامہ سیاست کے ذریعہ مقامی مسائل اور قائدین کی ذمہ داریوں کی جانب توجہ دلانے پر ادارۂ سیاست کی ستائش کی۔ اس موقع پر سابق صدرنشین بلدیہ بودھن جناب محمد غوث الدین موظف ایم ای او محکمہ تعلیمات جناب محمد اعظم سابق چیرمین منڈل پریشد بودھن جی گنگا ریڈی کے علاوہ فورم کے وفد میں صدر فورم ڈاکٹر محمد لطیف الدین قریشی جاگیر دار آرگنائزنگ سکریٹری عبداللہ قریشی محمد عمر کے علاوہ دیگر صحافی وفد میں شامل تھے۔

TOPPOPULARRECENT