Friday , June 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس سربراہ چندر شیکھرراو کی مسلم دشمنی بے نقاب

ٹی آر ایس سربراہ چندر شیکھرراو کی مسلم دشمنی بے نقاب

کوڑنگل 14 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )کوڑنگل کے سرگرم اقلیتی قائد و صدر سنی اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے ٹی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راو کی جانب سے حلقہ اسمبلی محبوب نگر کا انچارج سرینواس گوڑ کو نامزد کرنے کا اعلان کئے جانے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ علحدہ تلنگانہ تحریک کے دوران مسلمانوں کو 12 فیصد تحف

کوڑنگل 14 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )کوڑنگل کے سرگرم اقلیتی قائد و صدر سنی اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے ٹی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راو کی جانب سے حلقہ اسمبلی محبوب نگر کا انچارج سرینواس گوڑ کو نامزد کرنے کا اعلان کئے جانے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ علحدہ تلنگانہ تحریک کے دوران مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات اور ڈپٹی چیف منسٹر کا دہدہ دینے اور تین تا چار زراء کے عہدے مسلمانوں کو دینے کا بہ بانگ دہل وعدہ کرنے والے ٹی آر ایس سربارہ چندر شیکھر راو نے محبوب نگر نے محبوب نگر سے سید ابراہیم کو پارٹی ٹکٹ سے محروم کرتے ہوئے تلنگانہ پولیٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے معاون صدر نشین سرینواس گوڑ کی امیدواری کا اعلان کردیا۔ یہ وہی تلنگانہ جے اے سی کے قائد ہیں جو 2012 ء کے ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس امیدوار سید ابراہیم کی تائید کی بجائے بی جے پی امیدوار کی تائید کی تھی۔ اس کے باوجود بھی سید ابراہیم دو ہزار سے بھی کم ووٹوں سے شکست کھائی تھی۔ غوثن نے مزید بتایا کہ سید ابراہیم گذشتہ پانچ برسوں سے محبوب نگر میں پارٹی کیلئے اپنے آپ کو وقف کرتے ہوئے گراں قدر خدمات انجام دیتے آرہے ہیں۔ ساری ریاست کے عوام جانتے ہیں کہ تحریک تلنگانہ میں بھی سید ابراہیم نے بڑھ چرھ کر حصہ لیا ہے ۔ ایسے سرمست پارٹی قائد کو نظر انداز کرنا سراسر نا انصافی ہے۔ مسلم دشمن جے اے سی امیدوار کا اعلان کر کے مسلمانوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ اس نا انصافی کا خمیازہ ٹی آر ایس کو محبوب نگر ہی میں نہیں بلکہ ضلع محبوب نگر کے منجملہ 14 اسمبلی حلقوں میں اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔ مسر غوثن نے عزم مصمم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسمبلی حلقوں کا دورہ کرتے ہوئے کے سی آر کی مسلم دشمن کو آشکار کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT