Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس سرپنچ تپاریڈی پلی کے شوہر کا بہیمانہ قتل

ٹی آر ایس سرپنچ تپاریڈی پلی کے شوہر کا بہیمانہ قتل

قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ٹی آر ایس ارکان اسمبلی و کارکنوں کا احتجاج، انصاف رسانی کا مطالبہ

قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ٹی آر ایس ارکان اسمبلی و کارکنوں کا احتجاج، انصاف رسانی کا مطالبہ
کلواکرتی ۔ 23 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی کے قریب موجود ونگور منڈل کے گاؤں تپاریڈی پلی گاؤں کے سرپنچ کے شوہر کا ان کے کھیت میں کلہاڑیوں سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ اسمبلی اچم پیٹ کے منڈل وتگور کے ایک گاؤں میں آج صبح جب ترپتیا 37 سالہ اپنے کھیت میں کام کیلئے گئے اور واپس نہیں آئے تو گھر والے کھیت پہنچے تو ترپتیا کی نعش خون میں لت پت پائی گئی تو ان کی اہلیہ کو اس کی اطلاع دی گئی جبکہ قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ سی آئی وینکٹ ونگور، کلواکرتی ایس آئی نے جائے واقعہ پہنچ کر نعش کلواکرتی منتقل کیا اور ڈاگ اسکواڈ کے ذریعہ تحقیقات کا آغاز کیا ۔

ترپتیا کے رشتہ داروں نے قاتلین کی گرفتاری تک نعش کو نہ اٹھانے کا اصرار کرتے ہوئے حیدرآبادی سری سیلم ہائی وے پر راستہ روکو احتجاج کیا جس کی وجہ سے دوپہر ایک بجے تک دور دور تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی۔ متوفی سے اظہار ہمدردی کیلئے کولاپور جوپلی کرشنا راؤ، بالاجی، وینکٹیش ریڈی، سرینواس گوڑ ارکان اسمبلی کلواکرتی سابقہ ارکان اسمبلی، جئے پال یادو اور کئی ایک دیگر قائدین نے ان کے گھر پہنچ کر اظہارہمدردی کیا جبکہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ویرولا پلی شنکر نے بتایا کہ قاتلین نے ان کی ترقی سے حسد پاکر ان کا قتل کردیا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہیکہ 24 گھنٹے کے اندر اندر قاتلین کو گرفتار کیا جائے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی اور سی آئی نے اپنی جمعیت کے ہمراہ زبردست بندوبست کیا تھا۔ اس موقع پر کئی ایک قائدین کے علاوہ روی ماڈگل زیڈ پی ٹی سی، پرشوتم، بالیا، پالیم نرسمہلو، جنگیا، پلیتا نوین کمار، سدانند گوڑ و دیگر موجود تھے۔ شام کو پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ان کے ورثہ کے حوالے کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT