Friday , September 21 2018
Home / جرائم و حادثات / ٹی آر ایس سرپنچ تپاریڈی پلی کے شوہر کا بہیمانہ قتل

ٹی آر ایس سرپنچ تپاریڈی پلی کے شوہر کا بہیمانہ قتل

حیدرآباد۔ 23 اکتوبر (سیاست نیوز) ٹی آر ایس سرپنچ تپاریڈی پلی کے شوہر کا آج بہیمانہ قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب حلقہ اسمبلی اچم پیٹ کے منڈل وتگور کے ایک گاؤں میں آج صبح 37 سالہ ترپتیا کھیت گئے۔ وہ کافی دیر تک واپس نہیں پہنچے جس پر ارکان خاندان کو تشویش ہوئی چنانچہ وہ کھیت گئے جہاں دیکھا کہ ترپتیا کی نعش خون میں لت پت پڑی ہوئی ہے۔ انہ

حیدرآباد۔ 23 اکتوبر (سیاست نیوز) ٹی آر ایس سرپنچ تپاریڈی پلی کے شوہر کا آج بہیمانہ قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب حلقہ اسمبلی اچم پیٹ کے منڈل وتگور کے ایک گاؤں میں آج صبح 37 سالہ ترپتیا کھیت گئے۔ وہ کافی دیر تک واپس نہیں پہنچے جس پر ارکان خاندان کو تشویش ہوئی چنانچہ وہ کھیت گئے جہاں دیکھا کہ ترپتیا کی نعش خون میں لت پت پڑی ہوئی ہے۔ انہیں کلہاڑیوں سے حملہ کرکے نشانہ بنایا گیا۔ ارکان خاندان نے ترپتیا کی اہلیہ کو فوری اطلاع دی۔ پولیس نے مقام واردات پہنچ کر نعش کو کلواکرتی منتقل کیا اور واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ترپتیا کے رشتہ داروں نے قاتلوں کی گرفتاری تک آخری رسومات انجام نہ دینے کا فیصلہ کیا تھااور انہوں نے حیدرآباد ۔ سری سیلم شاہراہ پر احتجاج شروع کیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوئی اور اس شاہراہ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں دیکھی گئیں۔ قتل کی وجہ ہنوز معلوم نہ ہوسکی۔پولیس نے صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے سکیورٹی کے موثر انتظامات کئے تھے۔ اس کے علاوہ شام میں پوسٹ مارٹم کے بعد ترپتیا کی نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

TOPPOPULARRECENT