Thursday , January 17 2019

ٹی آر ایس صدارتی عہدہ کیلئے آج سے پرچہ جات نامزدگی کا ادخال

حیدرآباد۔/13اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے صدارتی عہدہ کیلئے 14 اپریل سے پرچہ جات نامزدگی کے ادخال کا آغاز ہوگا۔ انتخابی عمل کیلئے مقرر کردہ پریسائیڈنگ آفیسر وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے آج میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدارتی عہدہ کیلئے شیڈول جاری کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 18 اپریل تک پرچہ جات نامزدگی داخل کئے جاسکتے ہیں۔ 19اپریل کو پرچہ جات کی جانچ کی جائے گی اور 20اپریل کو نام واپس لینے کی تاریخ رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT