Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس قائدین اپنی زبان کو لگام دیں : کانگریس

ٹی آر ایس قائدین اپنی زبان کو لگام دیں : کانگریس

حیدرآباد ۔ 3 ۔ نومبر : ( آئی این این ) : کانگریس رکن اسمبلی و وہپ اے سمپت کمار نے ٹی آر ایس قائدین سے کہا وہ اپوزیشن قائدین کے متعلق بات چیت کے دوران اپنی زبان کو لگام دیں ۔ انہوں نے ٹی آر ایس قائدین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا وہ اپوزیشن قائدین کے تئیں توہین آمیز رویہ اختیار کررہے ہیں ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس ایم ایل اے سمپت کمار نے کہا ٹی آر ایس قائد کے ٹی آر اور کے کویتا کانگریس ریاستی صدر اتم کمار اور دیگر کے تئیں توہین آمیز اور تحقیر آمیز زبان استعمال کررہے ہیں ۔ انہوں نے برسر اقتدار ٹی آر ایس قائدین سے خواہش کی کہ وہ اپوزیشن قائدین پر شخصی تبصرے نہ کریں جو کہ جمہوری اسپرٹ کے خلاف ہیں ۔ کانگریس قائد نے کہا کہ اسمبلی اسپیکر پارٹی چھوڑ کر ٹی آر ایس میں شامل ہونے والے ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کرنے میں تاخیر سے کام لے رہے ہیں ۔ انہوں نے اس ایقان کا اظہار کیا ۔ سپریم کورٹ کے احکام کے سبب ٹی آر ایس ارکان کی تعداد گھٹ جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT