Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس قائدین نامزد عہدوں کی آس لگائے بیٹھے ہیں

ٹی آر ایس قائدین نامزد عہدوں کی آس لگائے بیٹھے ہیں

دوسری پارٹیوں کے قائدین کی عہدوں کے لالچ میں ٹی آر ایس میں شمولیت
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت قائم ہوئے دو سال سے زائد عرصہ ہوگیا تاہم پارٹی میں دوسری صف کے قائدین اقتدار کے ثمرات سے محروم ہیں اور نامزد عہدوں پر اپنے تقرر کے منتظر ہیں اور طویل انتظار اب مایوسی اور بے چینی میں تبدیل ہورہا ہے ۔ حیدرآباد اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ( حڈا ) ، پولیس ، ہاوزنگ کارپوریشن ، ویرہاوزنگ کارپوریشن ، ہینڈی کرافٹس کارپوریشن ، فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن ، ایریگیش ڈیولپمنٹ کارپوریشن ، لائبریری کمیٹی ، ٹمپل ٹرسٹ بورڈ اپنے سربراہوں سے محروم ہیں ۔ اقلیتوں سے متعلق تمام سرکاری اداروں کی تنظیم جدید باقی ہے ۔ دوسری پارٹیوں کے ارکان اسمبلی اور سابق ایم ایل ایز عہدوں کی لالچ میں ٹی آر ایس میں شامل ہوگئے ۔ وہ بھی نامزد عہدوں پر اپنے تقرر کی آس لگائے ہوئے ہیں ۔ گذشتہ سال دسہرہ کے بعد نامزد عہدوں پر تقررات کے اشارے دئیے گئے تھے پھر اسے اگادی تک ملتوی رکھا گیا ۔ اس کے بعد پارٹی کے کھلے اجلاس کے بعد جو 27 اپریل کو منعقد ہوگیا تقررات کے اشارے دئیے گئے ۔ تاہم ہنوز کوئی تقررات نہیں کئے گئے ۔ صرف ٹی آر ایس پارٹی قائدین ہی نہیں کئی پارٹی ایم ایل ایز بھی نامزد عہدوں پر تقررات کی آس لگائے ہوئے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT