Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس قائدین کا رویہ غیرجمہوری

ٹی آر ایس قائدین کا رویہ غیرجمہوری

محمد علی شبیر کو دھمکی آمیز کالس کی مذمت ، اتم کمار ریڈی کا بیان
حیدرآباد ۔ 12 ڈسمبر (این ایس ایس) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی این اتم کمار ریڈی نے آج حکمران جماعت ٹی آر ایس کے قائدین کے غیرجمہوری اور مقصد پر مبنی اجلاس کی مذمت کی۔ آج یہاں گاندھی بھون میں میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے اتم کمار ریڈی نے تلنگانہ کونسل میں اپوزیشن قائد محمد علی شبیر کو دھمکی آمیز کالس کی سخت مذمت کی ۔ سینئر کانگریس قائد اور سابق وزیر ڈاکٹر جے گیتاریڈی کے تئیں ان کے حلقہ میدک میں ٹی آر ایس کارکنوں کے مجرمانہ رویہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اتم کمار ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام حکمران جماعت کے قائدین کے اس طرح کے رویہ کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر ٹی آر ایس قائدین، کانگریس قائدین کو ہراساں کرنے کے سلسلہ کو کو جاری رکھے تو کانگریس خاموش نہیں رہے گی۔ ایم ایل سی ووٹس کیلئے ٹی آر ایس قائدین کی سودے بازی کی مذمت کرتے ہوئے اتم کمار ریڈی نے کہا کہ اس طرح کی سودے بازی قومی سیاست میں کبھی نہیں ہوئی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس پارٹی عوام کے پیسہ کو لوٹ کر ووٹ خرید رہی ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی پارٹی نلگنڈہ، محبوب نگر، رنگاریڈی اور کھمم میں چار ایم ایل سی نشستوں پر کامیاب ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT