Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس قائدین کی جانب سے آسرا پنشن اسکیم کا خیر مقدم

ٹی آر ایس قائدین کی جانب سے آسرا پنشن اسکیم کا خیر مقدم

حیدرآباد ۔ 11 نومبر ( سیاست نیوز ) آسرا پنشن اسکیم کا خیر مقدم کرتے ہوئے تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے قائدین نے مذکور ہ پنشن اسکیم سے استفادہ کرنے والے اولڈ ایج اور ویڈو درخواست گذاروں کے ساتھ ملکر وزیر اعلی مسٹر کے چندرشیکھر رائو کی تصویر کو دودھ سے نہلایا۔کالی قبر چوراہے پر منعقدہ اس پروگرام میں ٹی آر ایس اسٹیٹ جنرل سکریٹری میرعنایت علی باقری کے بشمول دیگر قائدین اور سینکڑوں کی تعداد میں مقامی خواتین نے شرکت کی۔ جنھوں نے ریاست کی تاریخ میںپہلی مرتبہ بیوائوں کو وظیفہ شہریوں کے لئے اتنی بڑی رقم وظیفے کے طور جاری کئے جانے پر وزیراعلی مسٹر کے چندرشیکھر رائو کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تصویرکو دودھ سے نہلاتے ہوئے تلنگانہ حکومت کے عظیم کارنامہ پر خرج تحسین بھی ادا کیا ۔ میر عنایت علی باقری نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ آسرا پنشن اسکیم اور اقلیتی بہبودکے لئے 1034 کروڑ روپئے کے بجٹ کی اجرائی سے وزیر اعلی مسٹر کے چندرشیکھر رائو نے تلنگانہ میں اقلیتی طبقات کی ترقی کے لئے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ سابق کی کسی بھی حکومت نے ریاست کے اقلیتی طبقات کی ترقی کے لئے اتنا بڑا اقدام نہیں اٹھایا ۔ انہوں نے شادی مبارک اسکیم کے متعلق بھی حکومت تلنگانہ کے اقدام کو مستحسن قراردیتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی مسٹر کے چندرشیکھر رائو ریاست کے اقلیتی طبقات کی ترقی کے لیے تڑپتا دل رکھتے ہیں اور انہیںمعلوم ہے کہ پچھلے ساٹھ سالوں میں اقلیتوں کے جذبات کا کس طرح مذاق اڑایا گیا ہے اور اقلیتوں کو منظم طریقے سے معاشی اور تعلیمی پسماندگی کاشکار بنانے میں کوئی کسر باقی نہیںرکھی۔

TOPPOPULARRECENT