Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس قائدین کی گلپوشی

ٹی آر ایس قائدین کی گلپوشی

شمس آباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز): عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری کی جانب سے 11 روزہ پروگرام کے کامیاب انعقاد پر ٹی آر ایس بہادر پورہ انچارج ایس اے قیصر کی جانب سے گلپوشی و شال پوشی کی گئی ۔ عبدالمقیت چندا نے کہا کہ چندر شیکھر راؤ نے عظیم قربانی کے ذریعہ تلنگانہ ریاست کو حاصل کیا ۔ اس دوران کئی اتار چڑاؤ آئے لیکن کے سی آر نے گاندھی جی کے راستہ پر چلتے ہوئے عدم تشدد کو اختیار کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر زور ڈال کر تلنگانہ ریاست حاصل کی ۔ چیف منسٹر بننے کے بعد کے سی آر فلاحی پروگرامس کے ذریعہ ریاست کو سنہرے تلنگانہ بنانے میں مصروف ہوچکے ہیں ۔ کے سی آر نے جو وعدے کئے تھے ان کی تکمیل کی جارہی ہے اور بہت جلد ریاست میں ہر جگہ خوشحالی ہوگی ۔ اس موقع پر ایس اے قیصر بہادر پورہ انچارج ، مرزا عبید علی ، مکرم خاں ، زاہد احمد خاں ، احمد پٹیل ، محمد فاروق کے علاوہ دیگر نوجوان موجود تھے ۔اس موقع پر نوجوانوں نے کے سی آر پر بھروسہ کرتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی کو مستحکم بنانے کا عزم کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT