Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس قائد کے چندر شیکھر راؤ کو حامد محمد خاں کی مبارکباد

ٹی آر ایس قائد کے چندر شیکھر راؤ کو حامد محمد خاں کی مبارکباد

حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : حامد محمد خاں صدر ایم پی جے نے عام انتخابات میں ٹی آر ایس کی شاندار کامیابی پر پارٹی قائد مسٹر چندر شیکھر راؤ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ریاست تلنگانہ میں مذہبی روا داری اور ہندو مسلم اتحاد کی سنہری یادیں ایک بار پھر لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہوجائیں گی ۔ ریاست میں امن و امان کو دور دورہ ہوگا ۔ اقلیتوں کے دستوری حقوق مزید پامال نہیں ہوں گے ۔ ان کی عزت و آبرو کی حفاظت کی جائے گی ۔ انسانی جانوں اور انسانیت کا احترام کیا جائے گا ۔ ایک ایسی ریاست کا قیام عمل میں آئے گا جس کے نظم و نسق کی مثال سارے ملک میں دی جائے گی ۔ اس موقع پر انہوں نے کے سی آر کی توجہ ان وعدوں کی طرف مبذول کروائی جو انہوں نے تحریک کی جدوجہد کے دوران اقلیتوں سے کئے تھے ۔ انہوں نے جلد از جلد ان وعدوں کو وفا کرنے پر زور دیا ۔ اوقافی جائیدادوں کی بازیابی اور اوقاف کی زمینوں پر قابضین کے خلاف قانونی کارروائی بلاتاخیر کی جائے گی ۔ مسلمانوں کو سرکاری ملازمتوں میں 12 فیصد تحفظات کو ترجیحی بنیادوں پر عمل کیا جائے گا ۔ اسی بنیاد پر تعلیمی اداروں میں بھی مسلمان طلباء کے داخلے کو یقینی بنایا جائے گا ۔ آخر میں انہوں نے مسٹر چندر شیکھر راؤ کو یقین دلایا کہ ریاست کے مسلمان ، ایم پی جے کا مکمل کیڈر ٹی آر ایس حکومت کا بھر پور تعاون کریں گے تاکہ ریاست امن و امان کا ایک گہوارہ بن کر ہندوستان کے نقشہ پر ابھرے ، جس کی دنیا مثال دے ۔۔

TOPPOPULARRECENT