Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس لیجسلیچر پارٹی اور پارلیمانی پارٹی کا آج اجلاس

ٹی آر ایس لیجسلیچر پارٹی اور پارلیمانی پارٹی کا آج اجلاس

پارٹی رکنیت سازی اور پارٹی کمیٹیوں کی تشکیل پر غور
حیدرآباد۔26 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی لیجسلیچر پارٹی اور پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس کل 27 مئی کو 2 بجے دن تلنگانہ بھون میں منعقد ہوگا۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو اجلاس کی صدارت کریں گے۔ پارٹی رکنیت سازی، پارٹی کمیٹیوں کی تشکیل پر اس اجلاس میں غور کیا جائے گا۔ ریاست بھر میں حکومت کی جانب سے عمل کی جارہی فلاحی اسکیمات کا جائزہ لیا جائے گا۔ 2 جون کو تلنگانہ یوم تاسیس کے سلسلہ میں سہ روزہ تقاریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں حکومت کی جانب سے شروع کردہ ترقیاتی و فلاحی پروگراموں سے عوام کو واقف کرایا جائے گا۔ اجلاس میں سہ روزہ پروگرام کی تفصیلات کو قطعیت دی جائے گی۔ پارٹی کے تمام ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی اور کونسل کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت دی گئی ہے۔ اسی دوران پارٹی ذرائع کے مطابق صدر جمہوریہ کے انتخاب کے سلسلہ میں پارٹی اپنی حکمت عملی طے کرے گی۔ بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کی جانب سے تلنگانہ حکومت پر کی گئی تنقیدوں کے پس منظر میں یہ اجلاس اہمیت کا حامل ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر صدارتی امیدوار کی تائید کے سلسلہ میں عوامی نمائندوں کی رائے حاصل کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT