Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس متوفی لیڈر ایوب خاں کے پسماندگان کو امداد

ٹی آر ایس متوفی لیڈر ایوب خاں کے پسماندگان کو امداد

وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے 30 لاکھ روپئے کا چیک حوالے کیا
حیدرآباد ۔ 17۔ اکتوبر (سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے تانڈور میں خودسوزی کرنے والے ٹی آر ایس کے اقلیتی قائد ایوب خاں مرحوم کے پسماندگان کو 30 لاکھ روپئے کا چیک حوالے کیا۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی اور وزیر ٹرانسپورٹ مہیندر ریڈی کی موجودگی میں یہ چیک حوالے کیا گیا۔ تانڈور سے تعلق رکھنے والے ایوب خاں نے پارٹی میں نظر انداز کئے جانے کی شکایت کرتے ہوئے خودسوزی کرلی تھی ۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے اپنے طور پر 30 لاکھ روپئے کی امداد کا اعلان کیا تھا اور یہ چیک آج بیگم پیٹ کیمپ آفس میں کے ٹی راما راؤ کے ہاتھوں حوالے کیا گیا۔ ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے 10 لاکھ روپئے کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے ایوب خاں کی دو کمسن لڑکیوں کے نام پر فی کس ایک لاکھ روپئے فکسڈ ڈپازٹ کروائیں۔ اس کے علاوہ ان کی دو لڑکیوں کو سرکاری ملازمت فراہم کی گئی۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ پارٹی کیلئے کام کرنے والے ایوب خاں کی موت بڑا نقصان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی قائدین اور ورکرس پارٹی کیلئے محنت کرتے ہیں، انہیں مناسب مقام دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایوب خاں کے ارکان خاندان کو مستقبل میں بھی ممکنہ مدد فراہم کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT