Thursday , July 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس مرکز پر تنقید کی بجائے اپنے کام میں بہتری لائے : کشن

ٹی آر ایس مرکز پر تنقید کی بجائے اپنے کام میں بہتری لائے : کشن

حیدرآباد 13 فبروری ( این ایس ایس ) ٹی آر ایس حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بی جے پی مقننہ پارٹی لیڈر جی کشن ریڈی نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ مرکزی بجٹ پر تنقید کرنے سے قبل اپنے کام کاج میں بہتری پیدا کرے انہوں نے واضح کیا کہ مرکزی حکومت نے غریبوں کیلئے دو لاکھ مکانات مختص کئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت یہ واضح کرے کہ اب تک کتنے مکانات تعمیر کئے گئے ہیں۔ یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ ریاست میں ٹی آر ایس کے اقتدار پر آنے کے بعد زراعت کا شعبہ بے کار ہوکر رہ گیا ہے ۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ یہ واضح کرے کہ اس کے اقتدار میں ریاست میں قابل کاشت علاقہ میں کتنی کمی آئی ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت کے پاس اس سلسلہ میں کوئی اطلاع نہیںہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہر کام مرکز کرے تو پھر ریاستی حکومت کیا کریگی ؟ ۔

حکومت کسانوں کی مدد کریگی
اندرا کرن ریڈی
حیدرآباد 13 فبروری ( این ایس ایس ) وزیر ہاوزنگ و انڈومنٹ اے اندرا کرن ریڈی نے آج کہا کہ بے موسم بارش سے فصلوں سے محروم ہونے والے کسانوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسانوں کو حکومت سے مدد دلانے کی کوشش کرینگے ۔ انہوں نے عہدیداروں سے بات کرتے ہوئے فصلوں کو ہوئے نقصانات کی تفصیلات سے بھی واقفیت حاصل کی ۔ انہوں نے متعلقہ کلکٹرس کو بھی ہدایت دی کہ وہ فصلوں کے نقصانات کا جائزہ لینے اقدامات کریں۔

TOPPOPULARRECENT