Sunday , January 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھے گی

ٹی آر ایس مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھے گی

نظام آباد:13؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )تلنگانہ جاگرتی صدر و نظام آباد پارلیمنٹ کی ٹی آرایس امیدوارہ شریمتی کے کویتا نے اس بات کا عہد کیا کہ ٹی آرایس انتخابات کے بعد کانگریس یا بی جے پی سے مفاہمت نہیں کرے گی اورمسلمانوں کے مفادات کے خلاف کام نہیں کرے گی لہذا مسلمانوں کو خوف زدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ شریمتی کے کویتا آج نظام ا

نظام آباد:13؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )تلنگانہ جاگرتی صدر و نظام آباد پارلیمنٹ کی ٹی آرایس امیدوارہ شریمتی کے کویتا نے اس بات کا عہد کیا کہ ٹی آرایس انتخابات کے بعد کانگریس یا بی جے پی سے مفاہمت نہیں کرے گی اورمسلمانوں کے مفادات کے خلاف کام نہیں کرے گی لہذا مسلمانوں کو خوف زدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ شریمتی کے کویتا آج نظام آباد میں وائی ایس آر کانگریس اور این ایس ایو آئی کے کارکنوں نے ٹی آرایس میں شمولیت کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سب کو مساوی حقوق ہیں اور مسلمانوں کو گذشتہ 60سالوں سے کانگریس ووٹ بینک کی طرح استعمال کرتے ہوئے آرہی ہے کانگریس نے ٹی آرایس سے مفاہمت کیلئے کئی مرتبہ کوشش کی ہے لیکن اس کے باوجود بھی ٹی آرایس نے کانگریس سے مفاہمت نہیں کی ہے ۔

تلنگانہ کی ترقی و اقلیتوں کی فلاح بہبود کیلئے بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ انصاف کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آرایس تلنگانہ کے مسلمانوں کے مسائل کے حل کیلئے دہلی سطح پر نمائندگی کرنے اور تلنگانہ کی روایتی گنگا جمنی تہذیب کی برقراری اور اتحاد کیلئے ٹی آرایس کوشاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹی آرایس مسٹر کے چندر شیکھر رائو 15؍ اپریل کے روز گری راج کالج آرمورروڈ پر منعقدہ جلسہ سے مخاطب کریں گے۔ شریمتی کے کویتا نے جلسہ گاہ پہنچ کر بھی جائزہ لیا اس موقع پر نظام آباد (اربن) کے امیدوار گنیش گپتا نے کہا کہ کے سی آر کی جدوجہد کے نتیجہ میں ہی تلنگانہ کی تشکیل عمل میں آئی ہے اور نظام آباد(اربن) میں ٹی آرایس کی کامیابی کی صورت میں اربن کے مسائل کو حل کرنے میں آسانی ثابت ہوگی۔ اس موقع پر ایس اے علیم قائد ٹی آرایس نے کہا کہ کانگریس کے دور میں شہر نظام آباد کی ترقی کو نظر انداز کیا گیا۔ اس موقع پر شہیدان تلنگانہ کو زبردست خراج بھی پیش کیاگیا۔

TOPPOPULARRECENT