Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس منشور میں ووٹرس کو رجھانے والی اسکیمات

ٹی آر ایس منشور میں ووٹرس کو رجھانے والی اسکیمات

حیدرآباد ۔ 15 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز): ٹی آر ایس کے سربراہ اور نگران کار چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ایک منفرد منشور تیار کررہے ہیں جس میں تمام طبقات خاص کر نوجوانوں ، غریبوں اور پسماندہ طبات کو خصوصی ترجیح دی جائے گی ۔ متوسط طبقات اور دیگر کے لیے الگ سہولتیں دینے پر توجہ دینے کا بھی وعدہ کیا جائے گا ۔ منشور ساز کمیٹی کے چیرمین اور راجیہ سبھا رکن کے کیشو راؤ نے منشور کی تیاری کا جائزہ لیا ۔ اس منشور کو دو ہفتے کے اندر جاری کیا جائے گا۔ کیشو راؤ نے کمیٹی کے ارکان سے کہا کہ وہ عوام کو رجھانے کے لیے بعض اہم اسکیمات تیار کریں ۔ کے سی آر کی ہدایت کے مطابق منشور ساز کمیٹی نے کئی اہم مسائل پر غور و خوص کیا ہے ۔ ریاست کی ترقی و بہبود کے ساتھ دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی ۔ کمیٹی نے حیدرآباد کی ترقی کو اپنی اولین ترجیحات میں سرفہرست رکھا ہے ۔ حیدرآباد کے کثیر فنڈس رکھا جائے گا ۔ کسانوں کو قرضوں کی فراہمی ، نوجوانوں کو روزگار کی مفت تربیت ، معمرین ، بیواؤں اور جسمانی معذورین کے لیے پنشن دیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT