Thursday , December 13 2018

ٹی آر ایس میں تنظیمی تبدیلیوں کا فیصلہ

حیدرآباد۔21 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی میں بعض اہم تنظیمی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایم پی ڈاکٹر کیشو رائو نے قرارداد پیش کی جسے پلینری سیشن میں منظور کرلیا گیا۔ قرارداد کے مطابق اضلاع میں ٹی آر ایس کی ضلع واری کمیٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ہر ضلع میں اب پارٹی صدر کے بجائے پارٹی کا کنوینر رہے گا۔ اس کے علاوہ اسمبلی واری سطح کی کمیٹیاں رہیں گی۔ ضلع کنوینرس کے ناموں کا جلد ہی اعلان کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT