Thursday , July 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس ودیارتھی کارکنوں کا گاندھی بھون کے روبرو مظاہرہ

ٹی آر ایس ودیارتھی کارکنوں کا گاندھی بھون کے روبرو مظاہرہ

حیدرآباد 2 فبروری ( آئی این این ) ٹی آر ایس ودیارتھی ( طلبا تنظیم ) کے کارکنوں نے آج کانگریس ہیڈ کوارٹرس گاندھی بھون کے روبرو احتجاج کیا ۔ یہ احتجاج ریاستی وزیر کے ٹی آر کے خلاف صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی کے ریمارکس کے خلاف کیا گیا ۔ ان کارکنوں نے اتم کمار ریڈی کے خلاف نعرہ لگائے اور اتم کمار ریڈی سے معذرت کا مطالبہ کیا ۔ اتم کمار ریڈی نے کے ٹی آر پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے ورلڈ اکنامک فورم کی دعوت کے بغیر ڈاؤس اجلاس میں شرکت کی تھی ۔ ان کے جواب میں وہاں موجود کانگریس کارکنوں نے کے ٹی آر اور ٹی آر ایس حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔

ٹوکیو کی طرز پر ’ کلین اتھاریٹی آف
تلنگانہ ‘ کا قیام ۔ کے ٹی راما راؤ
حیدرآباد 2 فبروری ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میں جلد ہی ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے ایک ادارہ کا قیام عمل میں آئیگا اور یہ ادارہ ٹوکیو کی ایجنسی کی طرز پر کام کریگا ۔وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ کلین اتھاریٹی آف تلنگانہ کا قیام ٹوکیو کی ایجنسی کی طرز پر عمل میں لایا جائیگا اور اس سے ماحولیاتی مسائل سے نمٹا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تلنگانہ پہلی ریاست ہوگی جہاں اس طرح کی کلین اتھاریٹی قائم ہو رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حال میں اس سلسلہ میں ٹوکیو میں ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT