Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس ورنگل ضمنی انتخاب جیتے گی : پربھاکر

ٹی آر ایس ورنگل ضمنی انتخاب جیتے گی : پربھاکر

حیدرآباد ۔ 17 ۔ نومبر : ( این ایس ایس) : ٹی آر ایس قائدین کے ایک وفد بشمول ایم ایل سی کے پربھاکر ، ای پربھاکر ، رمیش اور دیگر نے آج اپوزیشن جماعتوں کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کی کہ وہ ورنگل ضمنی انتخاب میں مختلف ذرائع سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صحافت کے ایک گوشہ میں پیڈ آرٹیکلس کا استعمال کررہی ہیں اور اپنے حق میں رائے دہندوں پر دباؤ بنا رہی ہیں ۔ شکایت ایک ایسے وقت میں کی گئی جب حالیہ طور پر تلگو دیشم اور بی جے پی مشترکہ طور پر اور کانگریس علحدہ طور پر ٹی آر ایس کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کی کہ وہ وعدے اور فلاحی اسکیموں کا اعلانات کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے ۔ بعد ازاں صحافتی نمائندوں سے بات کرتے ہوئے یہاں سکریٹریٹ میں پربھاکر نے ٹی ڈی پی پر الزام عائد کیا کہ وہ رائے دہندوں کو بازار میں دستیاب کسی شئے کی مانند سمجھ رہی ہے ۔ پربھاکر نے کہا کہ انہوں نے چیف الکٹورل آفیسر بھنور لال سے اپوزیشن جماعتوں کے خلاف شکایت کی اور ان پر زور دیا کہ تلگو دیشم قائد ریونت ریڈی اور بی جے پی قائدین کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کریں ۔ انہوں نے کہا مخالف جماعتیں حکومت کے خلاف گمراہ کن مہم چلا رہی ہیں ۔ تاہم یہ بات طئے ہے کہ ٹی آر ایس امیدوار پی دیاکر ضمنی انتخاب جیتیں گے ۔ پربھاکر نے سی ای او پر اس بات کے لیے بھی زور دیا ہے کہ چیف منسٹر کے سی آر کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کرنے پر ریونت ریڈی کے خلاف کارروائی کی جائے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT