Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس وعدہ فراموش، کانگریس وعدوں پر عمل کرنے والی جماعت

ٹی آر ایس وعدہ فراموش، کانگریس وعدوں پر عمل کرنے والی جماعت

تلنگانہ میں کانگریس پر عوام کا اعتماد، حکومت کی بھی تشکیل، سکریٹری پی سی سی کا بیان

تلنگانہ میں کانگریس پر عوام کا اعتماد، حکومت کی بھی تشکیل، سکریٹری پی سی سی کا بیان
حیدرآباد /9 مئی (سیاست نیوز) سکریٹری پردیش کانگریس جابر پٹیل نے کہا کہ علاقہ تلنگانہ میں کانگریس پارٹی ہی حکومت تشکیل دے گی۔ علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دینے والی کانگریس پر عوام نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس وعدہ نبھانے والی جماعت ہے، جب کہ ٹی آر ایس وعدہ فراموش کرنے والی جماعت ہے۔ تلنگانہ عوام سے کئے گئے وعدہ کو پورا کرنے کے لئے صدر کانگریس سونیا گاندھی نے سیما۔ آندھرا میں کانگریس کے نقصان کو برداشت کیا۔ انھوں نے کہا کہ سونیا گاندھی اور کے چندر شیکھر راؤ میں زمین آسمان کا فرق ہے، چندر شیکھر راؤ نے علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دینے پر ٹی آر ایس کو کانگریس میں ضم کرنے اور تلنگانہ کا پہلا چیف منسٹر دلت کو بنانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن ریاست کی تشکیل کے بعد انھوں نے اپنے وعدوں کو فراموش کردیا اور خود چیف منسٹر بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں، جو ناممکن ہے۔ انھوں نے کہا کہ نئی ریاست میں کانگریس ہی پہلی حکومت تشکیل دے گی اور اگر ضرورت پڑی تو اپنی حلیف جماعتوں کی تائید حاصل کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام نے تلگودیشم اور بی جے پی اتحاد کو مسترد کردیا، بالخصوص مسلمانوں نے دونوں جماعتوں کے خلاف ووٹ دیتے ہوئے ہمیشہ کی طرح کانگریس پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ کانگریس کے دور حکومت میں ہی اقلیتوں کی ترقی ہوئی ہے، جب کہ اقلیتوں کا تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے معاملے میں کانگریس اپنے عہد کی پابند ہے۔

TOPPOPULARRECENT