Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس پارٹی میں عرصہ دراز سے خدمات انجام دینے والے قائدین نظرانداز

ٹی آر ایس پارٹی میں عرصہ دراز سے خدمات انجام دینے والے قائدین نظرانداز

ناراض قائدین کی خودکشی کا سلسلہ جاری
حیدرآباد ۔ 12 ستمبر (سیاست نیوز) علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرنے والے قائدین کو ان دنوں کافی نظرانداز کئے جانے پر برہم قائدین نے دلبرداشتہ ہوکر وزراء کے روبرو اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر خودکشی کرنے کے واقعات منظرعام پر آرہے ہیں۔ حال ہی میں وزیر ٹرانسپورٹ مہندر ریڈی کے روبرو مسلم نوجوان 30 سالہ محمد ایوب اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر خودکشی کرنے کی کوشش کی جو 60 فیصد جھلس گیا جسے فوری عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم اس کے پرسان حال کا جائزہ لینے کیلئے کے ٹی آر، کویتا یا دیگر اہم قائدین ان کے حالات کا جائزہ نہیں لیا جس کے سبب ٹی آر ایس قائدین میں شدید برہمی پائی جاتی ہے۔ ضلع ورنگل کے حلقہ اسمبلی پرکان کے رکن اسمبلی سی دھرماریڈی کے اور مزید ایک ٹی آر ایس قائد 35 سالہ ایم موگلی جو ٹی آر ایس پارٹی میں عرصہ دراز خدمات انجام دے رہا تھا، جو آج زہریلی دوا پی کر اقدام خودکشی کی۔ اسی طرح کے واقعات کھمم ضلع میں بھی علاقہ بیارم میں بھی پیش آئے جہاں 30 سالہ جی رادھیکا نامزد عہدے کی عدم فراہمی کے باعث زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی۔ یہاں یہ بات کہنا ضروری ہیکہ ابھی تک کسی کو بھی مائناریٹی کارپوریشن کے ڈائرکٹر اور کوآپشن ممبر کے علاوہ اہم نامزد عہدے کی عدم فراہمی پر کئی قائدین ناراض ہوچکے ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT