Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس پارٹی کے تنظیمی انتخابات

ٹی آر ایس پارٹی کے تنظیمی انتخابات

نظام آباد:17؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ٹی آر ایس تنظیمی انتخابات میں ضلع ٹی آرایس صدر کی حیثیت سے ایگا گنگاریڈی کو بلامقابلہ دوبارہ منتخب کیا گیا۔ ایگا گنگاریڈی سال 2002 ء سے ٹی آرایس پارٹی سے وابستہ ہے انہوں نے 2005ء سے 2008 ء تک ضلع ٹی آرایس کسان وبھاک کے صدر کے علاوہ ریاستی سکریٹری کی حیثیت سے 2013ء تک خدمت انجام دینے کے بعد صدر ٹی آ

نظام آباد:17؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ٹی آر ایس تنظیمی انتخابات میں ضلع ٹی آرایس صدر کی حیثیت سے ایگا گنگاریڈی کو بلامقابلہ دوبارہ منتخب کیا گیا۔ ایگا گنگاریڈی سال 2002 ء سے ٹی آرایس پارٹی سے وابستہ ہے انہوں نے 2005ء سے 2008 ء تک ضلع ٹی آرایس کسان وبھاک کے صدر کے علاوہ ریاستی سکریٹری کی حیثیت سے 2013ء تک خدمت انجام دینے کے بعد صدر ٹی آرایس مسٹر چندر شیکھر رائو نے 2013ء میں انہیں ٹی آرایس ضلع صدر کی حیثیت سے نامزد کیا تھا۔ کل نظام آباد کے کما سنگم میں منعقدہ اجلاس سے ریاستی وزیر عمارت و شوراع تملا ناگیشور رائو، ضلع کے وزیر پوچارام سرینواس ریڈی، رکن پارلیمنٹ ظہیر آباد بی بی پاٹل، گورنمنٹ وہپ گمپا گوردھن، ارکان اسمبلی شکیل عامر،باجی ریڈی گوردھن، جیون ریڈی، ہنمنت شنڈے، صدرنشین ضلع پریشد دفعدار راجو، مئیر نظام آباد آکولہ سجاتا،ڈی سی ایم ایس چیرمین پٹواری گنگادھر نے شرکت کی ۔ ضلع الیکشن آفیسر مسٹر تملا ناگیشور رائو نے صدرنشین کے انتخاب کیلئے اعلان کرتے ہوئے صدر کیلئے نام پیش کرنے کا اعلان کیا جس پر نظام آباد رورل کے رکن اسمبلی باجی ریڈی گوردھن نے ایگاگنگاریڈی کا نام پیش کیا جس پر گورنمنٹ وہپ گمپا گوردھن،ارکان اسمبلی شکیل عامر، جیون ریڈی، ہنمنت شنڈے نے ان کی تائید کی ایک ہی نام پیش کرنے پر گنگاریڈی کو بلامقابلہ منتخب کرتے ہوئے اعلان کیا گیااور عنقریب 33افراد پر مشتمل کمیٹی کو منتخب کرنے کا ناگیشور رائو نے اعلان کیا۔ اپنے انتخاب پر گنگاریڈی نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سنہرے تلنگانہ کی تعمیر تمام کارکنوں کا تعاون ناگزیر قرار دیتے ہوئے پارٹی کی ترقی اور حکومت کے فلاحی کاموں کو عوام تک پہنچانے کا ارادہ ظاہر کیا۔

TOPPOPULARRECENT