Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس پارٹی کے ذریعہ ہی حیدرآباد میں ترقی ممکن :کنڈہ ویشویشور ریڈی

ٹی آر ایس پارٹی کے ذریعہ ہی حیدرآباد میں ترقی ممکن :کنڈہ ویشویشور ریڈی

شمس آباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : راجندر نگر حلقہ کے شاستری پورم ڈیویژن کے محلات حسن نگر و دیگر مقامات پر چیوڑلہ رکن پارلیمنٹ کنڈہ ویشویشور ریڈی نے پیدل دورہ کیا اور حسن نگر میں پارٹی آفس کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر اپنی خطابت میں کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی کے ذریعہ ہی حیدرآباد میں ترقی ممکن ہے اور عوام سے اپیل کی کہ ٹی آر ایس کو ووٹ ڈال کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائے ۔ جس سے مقامی مسائل کو آسانی کے ساتھ حل کیا جاسکتا ہے ۔ شہر کا مئیر اور ڈپٹی مئیر ٹی آر ایس پارٹی کا ہی ہوگا ۔ کے چندر شیکھر راؤ چیف منسٹر کی قیادت میں ریاست میں کئی ترقیاتی کام انجام دیئے جارہے ہیں ۔ 18 ماہ میں کئی فلاحی اسکیمات متعارف کئے گئے ۔ روزگار کے مواقع ، ایک ہزار آٹوز اسکیم ، شادی مبارک کے تحت 51 ہزار روپئے غریب لڑکی کو شادی کے لیے حکومت ادا کررہی ہے ۔ راشن دکان پر فی شخص چھ کیلو چاول ، پنشن کی رقم میں اضافہ کیا گیا ۔ اس کے علاوہ کئی اسکیمات ہے جس سے عوام فائدہ حاصل کررہی ہے ۔ ان تمام اسکیمات سے عوام بھی متاثر ہو کر پارٹی میں شمولیت اختیار کررہی ہے ۔ شہر حیدرآباد گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے جہاں ہر مذہب کے بولنے و ماننے والے لوگ ہے ۔ تلنگانہ ریاست تمام زبانوں کا گلدستہ ہے ۔ ٹی آر ایس پارٹی نے تمام مذاہب کی ترقی کے لیے اسکیمات متعارف کی ہے ۔ اس موقع پر عبدالمقیت چندا اور بھیم ارجن ریڈی کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔۔

TOPPOPULARRECENT