Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس پارٹی کے رکن کے انتقال پر انشورنس کی ادائیگی

ٹی آر ایس پارٹی کے رکن کے انتقال پر انشورنس کی ادائیگی

چیف منسٹر کے اقدامات کی ستائش ، میر عنایت علی باقری
حیدرآباد ۔ 21 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کی رکنیت سازی مہم کے دوران کئے گئے میڈیکل انشورنس کے تحت پارٹی کارکن محمد حسن کی حادثاتی موت پر ان کی اہلیہ کو دو لاکھ روپئے کا چیک ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے ادا کیا گیا ۔ پرانے شہر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ٹی آر ایس انچارج چارمینار و چیرمین سٹ ون میر عنایت علی باقری ، ڈپٹی مئیر بابا فصیح الدین کے ہاتھوں متاثرہ خاتون کو چیک پیش کیا گیا ۔ میر عنایت علی باقری نے کہا کہ پارٹی کارکن محمد حسن کی حادثاتی موت پر انشورنس کمپنی نے دو لاکھ روپئے کی رقم ادا کی ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت حکومت فلاحی کاموں کی کوئی نظیر نہیں ملتی ۔ شادی مبارک اور کلیان لکشمی اسکیم کے تحت لڑکیوں کو 71 ہزار روپئے ادا کئے جارہے ہیں ۔ چیف منسٹر کی خواہش کے نتیجہ میں اقلیتی طبقے کے لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے 204 اقامتی اسکولس قائم کئے گئے ۔ عوام کو چاہئے کہ وہ حکومت کی فلاحی اسکیمات سے استفادہ اٹھائیں ۔ بابا فصیح الدین نے کہا کہ کے سی آر ایک سیکولر چیف منسٹر ہیں ۔ آج کوئی سیاسی پارٹی ٹی آر ایس کے مقابلے میں کھڑی نہیں ہوسکتی ۔ برسوں سے دیگر سیاسی پارٹیوں میں کام کرنے والی چیف منسٹر کی سیکولرازم سے متاثر ہو کر آج ٹی آر ایس پارٹی میں نوجوان شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔ اس موقع پر کانگریس ، وائی ایس آر کانگریس اور دیگر سیاسی جماعتوں سے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرنے والے نوجوانوں کا ٹی آر ایس کا کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں خیر مقدم کیا گیا ۔ جناب ستار گلشنی ، شبیر احمد ، امیر حسین ، سید لائق علی ، محترمہ حنفیہ فاطمہ ، محترمہ رضیہ ، محترمہ عابدہ ، نسیم بانو ، بی مادھو اور قائدین و کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔۔

TOPPOPULARRECENT