Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس پر تلنگانہ سے تلگو دیشم کا صفایا کرنے کا الزام، ریونت ریڈی کا بیان

ٹی آر ایس پر تلنگانہ سے تلگو دیشم کا صفایا کرنے کا الزام، ریونت ریڈی کا بیان

حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی نے کمزور و پسماندہ طبقات کے لیے آنجہانی ین ٹی راما راؤ کی جانب سے قائم کردہ تلگو دیشم پارٹی کا ریاست تلنگانہ سے مکمل صفایا کرنے کی مبینہ سازش کرنے کا بالواسطہ طور پر ٹی آر ایس پر الزام عائد کیا اور کہا کہ ریاست تلنگانہ میں تلگو دیشم پارٹی کو مضبوط و مستحکم بنانے کی ہم تمام پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ کارگزار صدر تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی مسٹر اے ریونت ریڈی نے یہ بات کہی اور بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں تلگو دیشم پارٹی کو برقرار رکھنے اور مستحکم بنانے کے لیے انہیں دی گئی ذمہ داری پر وہ خوشی محسوس کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کمزور و پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے جدوجہد کرنے کے لیے تلگو دیشم پارٹی قائدین و کارکنوں کو کمربستہ ہوجانا چاہئے ۔ مسٹر ریونت ریڈی نے انتہائی سخت الفاظ میں کہا کہ تلگو دیشم پارٹی ارکان اسمبلی مسرس ویویک اور راجندر ریڈی نے پارٹی تبدیل کرنے کے دن انہیں نیند ہی نہیں آئی کیوں کہ مسرس ویویک اور راجندر ریڈی دونوں ہی ارکان اسمبلی آئندہ 25 سال تک میرے ساتھ مل کر عوامی خدمت کرنے مجھے قوی توقع تھی ۔ لیکن اپنے بعض مفادات و ترغیبات کے لالچ میں پارٹی تبدیل کرنے کو اپنی اولین ترجیح دی ۔ انہوں نے دریافت کیا کہ آیا ہم تمام مل کر یہ حالات پیدا کرنے کے لیے ہی علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل عمل میں لائی گئی ؟ جس سے انہیں کافی دکھ اور تکلیف پہونچی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT