Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس پر وعدہ فراموشی کا الزام

ٹی آر ایس پر وعدہ فراموشی کا الزام

ناگرکونول۔11نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق صدر نشین ضلع پریشد محبوب نگر و حلقہ اسمبلی ناگر کرنول کے کانگریس انچارج شری کے دامودھر ریڈی نے کہا کہ مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات فراہم کرنے کے معاملہ کو اپنے انتخابی منشور میں شامل کرتے ہوئے انتخابی مہم کے دوران بار بار تحفظات کا اعلان کرنے والی ٹی آر ایس پارٹی آج اقتدار حاصل کرنے کے بعد اپنے وعدے کو روبہ عمل لانے میں غفلت برت رہی ہے ۔ ویمن کانگریس کمیٹی کے منڈل سطحی اجلاس کا مستقر کے سوبھاگیہ گارڈن فنکشن ہال میں انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر انہوں نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے استحکام کیلئے دیہی ‘ منڈل و حلقہ واری کمیٹیوں کی تشکیل عمل میںلائی جائے گی۔ اس موقع پر ویمن کانگریس کے ضلعی صدر و زیڈ پی ٹی سی میسما ‘ ایم پی پی شانتما و دیگر نے حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT