Wednesday , December 12 2018

ٹی آر ایس پلینری اجلاس کی قرار داد پر کے سی آر کا غور

حیدرآباد 19 اپریل ( آئی این این ) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج راجیہ سبھا کے رکن و ٹی آر ایس جنرل سکریٹری کے کیشو راؤ کی قیامگاہ پہونچ کر ٹی آر ایس قرار داد کمیٹی کے اجلاس میںشرکت کی ۔ اس اجلاس میں ٹی آر ایس کے پلینری اجلاس میں پیش اور منظور کی جانے والی قرار دادوں پر غور کیا گیا ۔ پارٹی کا پلینری سشن 24 اپریل کو منعقد ہونے والا ہے ۔ مسٹر چندر شیکھرراؤ نے یہاں موجود قائدین اور مسٹر کیشوراؤ کے ساتھ پلینری اجلاس سے متعلق دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ پارٹی کے ذرائع نے یہ بات بتائی ۔

TOPPOPULARRECENT