Wednesday , November 14 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس پلینری چیف منسٹر کا جائزہ اجلاس

ٹی آر ایس پلینری چیف منسٹر کا جائزہ اجلاس

حیدرآباد ۔9اپریل ( سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے 27اپریل کو پارٹی پلینری اجلاس کے سلسلہ میں آج اہم قائدین کے ساتھ اجلاس منعقد کیا ۔ پلینری میں زیربحث آنے والے موضوعات اور قراردادوں کو قطعیت دینے پارلیمانی پارٹی قائد ڈاکٹر کیشو راؤ کی صدارت میں کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ ارکان میں بی ونود کمار ایم پی ‘ نرنجن ریڈی نائب صدر نشین اسٹیٹ پلاننگ کمیشن ‘ نارا داس لکشمن راؤ ایم ایل سی ‘ پی راجیشور ریڈی ایم ایل سی وکرشنا مورتی شامل ہیں ۔ اجلاس میں تلنگانہ بھون انچارج ایم سرینواس ریڈی ایم ایل سی چیف منسٹر کے سیاسی مشیر سبھاش ریڈی اور جنرل سکریٹری ٹی آر ایس آر شراون کمار نے شرکت کی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT