Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس کارپوریٹرس کیلئے تین روزہ تربیتی پروگرام

ٹی آر ایس کارپوریٹرس کیلئے تین روزہ تربیتی پروگرام

حیدرآباد۔4اپریل ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے جاریہ ماہ 11اپریل تا 13اپریل تین روز تک تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے منتخبہ جی ایچ ایم سی کارپوریٹرس کے علاوہ ریاست کے دیگر میونسپل کارپوریشنس کے منتخبہ ٹی آر ایس کارپوریٹرس کیلئے ٹریننگ دینے کیلئے مناسب انداز میں نصاب تیار کرنے کی اڈمسنٹریٹیو اسٹاف کالج آف انڈیا حیدرآباد کے عہدیداروں کو ہدایات دی ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ وہ خود بھی تین یوم تک وہیں پر مقیم رہیں گے ۔ جبکہ وزراء اور ارکان اسمبلی کو بھی وہیں پر ہی موجود رہنے کی ہدایات دی گئی ہے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ11اور 12اپریل کو صرف جی ایچ ایم سی کارپوریٹرس کیلئے اور 13اپریل کو ریاست کے دیگر تمام کارپوریٹرس کو تربیت دی جائے گی ۔ کے سی آر اس پروگرام کے دوران اڈمنسٹریٹیو اسٹاف کالج میں ہی قیام کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT