Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس کارپوریٹر پر بھاوتی معطل

ٹی آر ایس کارپوریٹر پر بھاوتی معطل

کریم نگر کے بلدی اجلاس میں ساتھی کارپوریٹر پر چپل اٹھانے کاشاخسانہ

کریم نگر۔/13جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دھن دولت، شراب ، اثر و رسوخ ، زبردستی ناجائز طریقہ سے خوف ودہشت کا ماحول پیدا کرتے ہوئے غنڈہ گردی کے ذریعہ مراکز رائے دہی پر قبضہ کرتے ہوئے رائے دہندوں سے زبردستی اپنی تائید میں ووٹ ڈلوانے اور کامیابی کے بعد شان سے اسمبلی اور پارلیمنٹ میں داخلہ کے بعد ان مجالس میں عوامی مسائل پر مباحث کے بجائے ذاتی اغراض و بیکار ہنگامہ آرائی، اجلاس کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالتے ہوئے ایک دوسرے کے خلاف ناشائستہ الفاظ کا استعمال، ہاتھا پائی وغیرہ کے مناظر نہ صرف ہندوستان بلکہ دیگر ممالک میں ٹیلی ویژن پر دیکھا جارہا ہے۔ آج ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی کے بدبختانہ طور طریقوں، طرز عمل سے بدنامی ہورہی ہے۔ اب میونسپل کارپوریشن، ضلع پریشد پنچایتوں میں اس طرح کے طریقے اپنائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے ایوانوں کے اجلاسوں میں کس قدر سرمایہ برباد ہورہا ہے اس کا کسی کو کوئی احساس نہیں ہے۔ ہندوستان جہاں لاکھوں افراد کھلے آسمان کے نیچے ننگے بھوکے گذارا کرتے ہیں وہاں کروڑوں روپئے اس اجلاس میں برباد ہورہے ہیں۔ کریم نگر مجلس بلدیہ میں بھی کچھ اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا ہے جس کی سابق میں کوئی نظیر نہیں  ملتی۔ ایک کارپوریٹر نے اپنی ہی پارٹی کے کارپویٹر پر محض اپنے ڈیویژن کے معاملات میں دخل اندازی کے الزام میں نہ صرف برا بھلا کہا بلکہ جوتی ہاتھ میں لے کر بھرے اجلاس میں میئر کے روبرو پوڈیم کے سامنے انتباہ دیا جسے الکٹرانک چیانلس کے فوٹو گرافرس نے کیمرے میں قید کرلیا۔ چپل ہاتھ میں لے کر دھمکی دینے والی خاتون کارپوریٹر ( ٹی آر ایس ) پربھاوتی کو میئر رویندر سنگھ نے اجلاس کے قواعد کی خلاف ورزی پر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن قانون (89)1955 کے تحت معطل کردیا۔ 23ویں ڈیویژن کی نمائندگی کرنے والی کارپوریٹر ٹی پربھاوتی نے اپنی ہی پارٹی کے چوتھے ڈیویژن کی کارپوریٹر سریتا پر اپنے ڈیویژن کے معاملات میں مداخلت کے الزام میں چپل اٹھائی تھی۔

TOPPOPULARRECENT