Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس کارکنوں کے ساتھ سوتیلا سلوک

ٹی آر ایس کارکنوں کے ساتھ سوتیلا سلوک

کریم نگر۔/22مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا اپنی ہی پارٹی ٹی آر ایس کے کارکنوں کے ساتھ رویہ سوتیلی ماں جیسا ہوچکا ہے۔ یہاں آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر نے کہا کہ ایم ایل سی امیدواروں کے انتخاب کے سلسلہ میں ٹی آر ایس کا طرز عمل انتہائی غ

کریم نگر۔/22مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا اپنی ہی پارٹی ٹی آر ایس کے کارکنوں کے ساتھ رویہ سوتیلی ماں جیسا ہوچکا ہے۔ یہاں آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر نے کہا کہ ایم ایل سی امیدواروں کے انتخاب کے سلسلہ میں ٹی آر ایس کا طرز عمل انتہائی غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی کی تشکیل سے علحدہ تلنگانہ کے قیام تک مسلسل جدوجہد کرنے والے ٹی آر ایس کارکنوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے جبکہ حال میں پارٹی میں شامل ہونے والوں کو کے سی آر ترجیح دے رہے ہیں۔کڈیم سری ہری، تمولا وینکٹیشورلو، ودیا ساگر ان سب کا سابق میں تلگودیشم سے تعلق رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کا رویہ حقیقی ماں کو دھوکہ دینے جیسا ہے اور ٹی آر ایس کارکنوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس ، ٹی ڈی پی سے ٹی آر ایس میں شامل ہونے والوں کو ٹی آر ایس میں بڑے عہدے دیئے جارہے ہیں جبکہ کانگریس سے ٹی آر ایس میں جانے والے رویندر راؤ کو آپکو کے چیرمین کا عہدہ دیا گیا ہے اور مستقبل میں اہم کلیدی عہدے دوسروں پارٹیوں سے ٹی آر ایس میں شامل ہونے والوں کو دیا جانا یقینی معلوم ہوتا ہے اور اس کی منصوبہ بندی ہورہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT