Monday , October 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس کارکن ڈسیپلن کے ساتھ عوام کی خدمت کریں ‘ ناگیشور راؤ

ٹی آر ایس کارکن ڈسیپلن کے ساتھ عوام کی خدمت کریں ‘ ناگیشور راؤ

حیدرآباد 10 جون ( این ایس ایس ) ٹی آر ایس قائدین اور کارکنوں کو چاہئے کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کے وعدوں کو آگے بڑھائیں اور ان کی مدد کریں۔ ریاستی وزیر عمارات و شوارع ٹی ناگیشور راؤ نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے بھدرادری کتہ گوڑم ضلع میں ٹی آر ایس کارکنوں کیلئے تربیتی کلاسیس کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ جی سکھیندر ریڈی اور ایم ایل سی بی کوٹیشور راؤ بھی موجود تھے ۔ ناگیشور راؤ نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ پورے ڈسیپلن کے ساتھ عوام کی خدمت کریں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کو چاہئے کہ وہ سیاسی جماعتوں کے کام کاج کے تعلق سے ٹریننگ حاصل کریں۔ حکمرانی سے واقفیت حاصل کریں اور سرکاری اسکیمات کے فوائد کو عوام تک پہونچانے میں اہم رول ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی ورکر کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو ریاستی حکومت کے کام کاج اور اس کی کارکردگی سے مطمئن کریں۔

TOPPOPULARRECENT