Wednesday , October 17 2018
Home / Top Stories / ٹی آر ایس کو آئندہ انتخابات میں کامیاب کرنے کیلئے مسجد میں قسم دلوائی گئی ۔

ٹی آر ایس کو آئندہ انتخابات میں کامیاب کرنے کیلئے مسجد میں قسم دلوائی گئی ۔

حیدر آباد : تلنگانہ راشٹر سمیٹی( ٹی آر ایس) کی کامیابی اور کے . چندر شیکھر راؤ کے دوبارہ وزیر اعلی بنانے میں مدد کیلئے ایک مسجد میں لوگو ں سے حلف دلوایاگیا ہے ۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہوا ہے ۔ جس میں وزیر ٹرانسپورٹ پی مہندر ریڈی کے اسمبلی حلقہ تانڈور ضلع کی ایک مسجد میں مسلمان ٹی آر ایس کی کامیابی کیلئے حلف لیتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس ویڈیو میں وزیر ٹرانسپورٹ مہندر بھی دیکھے جاسکتے ہیں ۔

اس ویڈیو میں مسلمان اور وزیر ٹرانسپورٹ ٹی آر ایس پارٹی او رپارٹی کے متعلقہ حلقہ کے امیدوار مہیندر ریڈی کو کامیابی دلانے کا وعدہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ https://www.youtube.com/watch?v=dTpuMisdersمسجد میں مسلمانوں کو ہاتھ آگے کر کے حلف دلاتے ہوئے کہا گیاہے کہ ’آج یہا ں پر آرچی چرلہ میں ہم تمام مسلم مسجد میں ٹھہر کر یہ وعدہ کررہے ہیں کہ جس طریقہ سے مہیندر ریڈی صاحب او رکے سی آر صاحب مسلمانوں کا ساتھ دے کر ترقی کیلئے جو کام کئے ہیں اس کے عوض میں ہم یہ وعدہ کرتے ہیں اللہ کے گھر میں اللہ کو حاضر و ناظر رکھ کے آنے والے الیکشن میں ہم پوری ایمانداری کے ساتھ ، ہم ہمارے افراد خاندان کے ساتھ پورے ووٹ کار کے نشان کو، ڈاکٹر پی مہندر ریڈی صاحب کوڈال کر بھاری میجاریٹی ( بھاری اکثریت ) سے جیتائیں گے ۔اللہ حافظ ۔‘‘

TOPPOPULARRECENT