Saturday , November 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس کو اقتدار سے دور رکھنا ضروری

ٹی آر ایس کو اقتدار سے دور رکھنا ضروری

میدک میں ٹی جے ایس کنوینر جناردھن ریڈی کی پریس کانفرنس

میدک /9 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کنوینر ٹی جے ایس ضلع میدک و انچارج حلقہ اسمبلی میدک مسٹر جناردھن ریڈی ایڈوکیٹ نے کہا کہ ٹی جے ایس کے قیام کا مقصد ٹی آر ایس حکومت کو اقتدار سے دور رکھنا ہے ۔ اس لئے کانگریس سے مفاہمت کرلی گئی ہے ۔ مسٹر جناردھن ریڈی جو مہاکوٹمی میں میدک سے ٹکٹ کے دعویدار تھے ۔ میدک کیلئے کانگریس پارٹی سے ایم وجئے شانتی کے امیدوار بنائے جانے کی اطلاعات پر میدک میں واقع اپنے آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ان کی پارٹی ٹی جے ایس کی ہائی کمان کا فیصلہ پوری طرح قبول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سابق ایم ایل اے ڈپٹی انسپکٹر پدما ریڈی کو شکست سے دوچار کرنے کیلئے وہ کانگریس امیدوار ایم وجئے شانتی کی کامیابی کیلئے کانگریس قائدین سے جٹ کر انتخابی مہم چلائیں گے ۔ اور وجئے شانتی کو بھاری اکثریت کے ساتھ منتخب کرنے کیلئے کوئی کثر باقی نہیں رکھیں گے ۔ مسٹر جناردھن ریڈی نے کہا کہ صدر ٹی جے ایس پروفیسر ایم کودنڈا رام کے فیصلے کا پوری طرح احترام کرتے ہیں ۔ اس موقع پر کنوینر اقلیتی سیل ٹی جے ایس مسٹر میر منہاج علی اور یوتھ کنوینر اقلیتی سیل مسٹر محمد بشاب الدین دیگر ٹی جے ایس قائدین مسرز دیاکر ، راج شیکھر اور سمپت بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT