Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس کو اکثریت حاصل ہوگی: جوپلی کرشنا راؤ

ٹی آر ایس کو اکثریت حاصل ہوگی: جوپلی کرشنا راؤ

شمس آباد۔/7جنوری، ( سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقہ اپرپلی میں ایس ڈی آر گارڈن میں ٹی آر ایس پارٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ریاستی وزیر جوپلی کرشنا راؤ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ کی فلاح و بہبود کیلئے ٹی آر ایس حکومت سنجیدہ ہے جس کے لئے کئی فلاحی اسکیمات متعارف کی گئی ہیں۔ٹی آر ایس حکومت بلالحاظ مذہب و ملت کام کرتے ہوئے شہرت کی بلندیوں کو چھورہی ہے۔ گریٹر حیدرآباد انتخابات میں ٹی آر ایس بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور حیدرآباد کا میئر اور ڈپٹی میئر ٹی آر ایس پارٹی کا ہوگا۔ پرانے شہر کے عوام بھی ٹی آر ایس کی اسکیمات سے متاثر ہوکر کئی نوجوان پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ سید مزمل احمد ٹی آر ایس اپرپلی ایریا کمیٹی صدر نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کی فلاحی اسکیمات سے ہر شخص مطمئن ہے۔ گریٹر حیدرآباد انتخابات میں ٹی آر ایس پارٹی کافی مضبوط بن کر ابھرے گی۔ اس موقع پر نریندر ریڈی ایم ایل سی، سونا لتا ریڈی راجندر نگر انچارج، دامودر ریڈی، بالا پوچیا، دھرما ریڈی، سری سیلم ریڈی، محمد خالد، محمد اشفاق، عبدالبصیر، منیرہ بیگم کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT