Wednesday , December 12 2018

ٹی آر ایس کو سبق سکھانے عوام کو مشورہ

یلاریڈی میں محمد علی شبیر کانگریس قائدکا بیان
یلاریڈی۔/13 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کمیشن کیلئے ہی ٹی آر ایس حکومت نے مشن بھگیرتا اسکیم کو عمل میں لایاہے ، قائد اپوزیشن رکن قانون ساز کونسل مسٹر محمدعلی شبیر نے یہ بات کہی۔ انہوں نے منڈل سدا شیو نگر کے وجئے پلی تانڈا، یاچارم موضع میں شادی کی تقاریب میں شرکت کرتے ہوئے مزید کہا کہ کانگریس کے دور اقتدار میں ایک لاکھ 54 ہزار ایکر اراضیات کو زرعی آب سربراہی کرنے کا لائحہ عمل تیار کیا تھا اور ٹی آر ایس اقدار میں آتے ہی اس کام کو روکد یا ہے کیونکہ اسے یہ خوف ہے کہ کہیں محمد علی شبیر کا نام نہ ہوجائے اس لئے ڈر کر روکا گیا ۔ لیکن کئی مرتبہ پرنہیتا چیوڑلہ پراجکٹ سے متعلق وزیر اعلیٰ کو توجہ دلانے پر پھر سے کام کا آغاز کیا گیا۔ مسٹر محمد علی شبیر نے الزام لگایا کہ ٹی آر ایس اگردوبارہ اقتدار میں آئی تو گریجنوں کو دی گئی اراضیات واپس کھینچ لے گی۔ اس لئے گریجن اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے آنے والے انتخابات میں ٹی آر ایس کو سبق سکھانے کانگریس کے ہاتھ مضبوط کرنے کا مشورہ دیا۔ اندراماں کے مکانات صرف وجنا پلی تانڈہ میں ہی 40 تعمیر کروانا کانگریس کا رنامہ ہے۔ کانگریس کے اقتدار میں آتے ہی ایک ہی مرتبہ میں کسانوں کے دو لاکھ روپئے کا قرضہ معاف کرنے کا اعلان کیا۔ تانڈہ کی خواتین نے پینے کے پانی کی قلت سے انہیں واقف کروایا جس کو حل کرنے کا انہوں نے تیقن دیا۔ اس موقع پر یلاریڈی حلقہ انچارج نلامڈگو سریندر، قائدین میں سبھاش ریڈی، کرشنا ریڈی، جمنا راتھوڑ، سرینواس ریڈی، کیلاش سرینواس، بالراج، سرینواس نائیک ، پرتاپ سنگھ، سریش، ساینا اور دوسرے موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT