Monday , November 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس کو سیاست سے بے دخل کرنے مہاکوٹمی کی تشکیل

ٹی آر ایس کو سیاست سے بے دخل کرنے مہاکوٹمی کی تشکیل

کریم نگر میں نا مکمل کاموں سے لوگ پریشان ، ٹی پی سی سی ترجمان گوگیلاجے سری کی پریس کانفرنس

کریم نگر ۔ 3 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : سابق میں نظام دور حکومت میں رضاکاروں کو مار بھگانے کے لیے گاؤں گاؤں محلہ محلہ سبھی متحد ہوگئے تھے ۔ اسی طرح سے چیف منسٹر کے سی آر کے آمرانہ طرز حکومت کے خلاف انہیں اقتدار پر نہ آنے دینے بلکہ سیاست سے بے دخل کرنے کے لیے ہی آج مہاکوٹمی کی تشکیل عمل میں لائی جاچکی ہے ۔ اس بات سے تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ترجمان گوگیلا جے سری نے واقف کروایا ۔ کریم نگر میں ایک فنکشن ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ چندرا بابو کا راہول گاندھی سے ملاقات کرنا ایک اہم تاریخی فیصلہ ہے ۔ اتحاد کے خوف سے ہی وقت سے قبل چناؤ کروانے کے لیے کے سی آر نے اسمبلی تحلیل کردی اور کامیابی پر اپنے فرزند کو سی ایم کی کرسی حوالے کرنے اور کویتا کو مرکزی وزارت عہدہ پر لے جانے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی سے تعلقات کا طرز عمل اپنا لیا ہے کہتے ہوئے الزام لگایا ٹی آر ایس میں خواتین کی تھوڑی بھی عزت نہیں ہے اور نہ کسی اور مقابلے میں انہیں سامنے آنے دیا جارہا ہے کہتے ہوئے سخت تنقید کی کریم نگر میں سڑکوں کی جس طرح سے بدترین صورت حال بنادی گئی آپ سبھی جانتے ہیں اور صفائی کا بھی یہی حال ہے جس کی وجہ سے کوئی گھر بھی بیماری سے خالی نہیں اور ہر کوئی پریشان ۔ صاف صفائی کی طرف محکمہ بلدیہ کی خصوصی توجہ ہونا چاہئے تھا موریوں کی صفائی نہیں ہورہی ہے اور کلکٹریٹ سے تعمیر شدہ موریوں میں پانی جمع ہوا ہے ۔ جس کی وجہ سے مچھروں کی افزائش ہورہی ہے نا مکمل کاموں کی وجہ سے جگہ جگہ صاف صفائی کا برا حال ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT