ٹی آر ایس کو مزید ایک دھکہ ،کھمم کے ضلع صدربڈھن بیگ مستعفی

حیدرآباد ۔ 26 نومبر ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے متحدہ ضلع کھمم میں عین انتخابات سے قبل تلنگانہ راشٹرا سمیتی کو مزید ایک اور زبردست جھٹکہ لگا ، جب کہ اس کے ضلع صدر اور صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ آئی ڈی سی بڈھن بیگ نے تلنگانہ راشٹرا سمیتی پر متعدد الزامات عائد کرتے ہوئے اس سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ توقع کی جارہی ہیکہ 28نومبر کو کھمم میں منعقد ہونے والے عظیم اتحاد کے جلسہ عام کے موقع پر صدر کُل ہند کانگریس کمیٹی راہول گاندھی اور قومی صدر تلگودیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کر کے تلگودیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے ۔ بتایا جاتا ہیکہ بڈھن بیگ گذشتہ ایک طویل عرصہ سے تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی قیات سے مکمل ناراض تھے کیونکہ ٹی آر ایس میں انہیں کوئی اہمیت نہیں دی جارہی تھی ۔ بتایا جاتا ہیکہ بعد ازاں صدر تلنگانہ راشٹرا سمیتی و نگرانکار چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے انہیں کوئی مناسب عہدہ بالخصوص راجیہ سبھا رکن نامزد کرنے کا واضح تیقن بھی دیا تھا لیکن دیئے گئے تیقن کو پورا کرنے کے بجائے انہیں مسلسل نظرانداز کرنا شروع کردیا تھا جس کے باعث ہی مسٹر بیگ نے ٹی آر ایس سے علحدگی اختیار کرنے اور تلگودیشم پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT