Wednesday , December 12 2018

ٹی آر ایس کو پانچویں نشست پر کامیابی کایقین

کونسل انتخابات میں مؤثر منصوبہ بندی کے ساتھ امیدوارکی نامزدگی

کونسل انتخابات میں مؤثر منصوبہ بندی کے ساتھ امیدوارکی نامزدگی
حیدرآباد /22 مئی ( این ایس ایس ) ٹی آر ایس کے رکن قانون ساز کونسل سدھاکر ریڈی نے پانچویں امیدوار کی کامیابی کا یقین ظاہر کرتے ہوئے آج کہا کہ ان کے پارٹی نے موثر منصوبہ بندی کے ذریعہ اپنے پانچویں امیدوار کو نامزد کی ہے ۔ سدھاکر ریڈی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اینگلو انڈین رکن اسمبلی اپنے ووٹ کے استعمال کے ذریعہ ٹی آر ایس کے پانچویں امیدوار کی کامیابی کو یقینی بناسکتے ہیں ۔ قانون ساز کونسل کیلئے ٹی آر ایس کے پانچویں امیدوار یادو ریڈی نے کہا کہ سی ایچ رمیش کے حق رائے دہی کا مسئلہ امریکہ سے تعلق رکھتا ہے جس کا تلنگانہ سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ رمیش کو ووٹ دینے کا حق حاصل ہے ۔ یادو ریڈی نے کہا کہ وہ اس بات سے واقف نہیں ہے کہ آیا رائے دہی کے ضابطہ سے تلگودیشم قائدین واقف ہیں یا نہیں ۔ انہوں نے تلگودیشم قائدین کو مشورہ دیا کہ اس مسئلہ پر کسی شک و شبہ کی صورت میں الیکشن کمیشنر یا عدالت سے رجوع ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس اس ضمن میں مرکزی الیکشن کمیشن کو ایک یادداشت پیش کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT