Sunday , December 17 2017
Home / سیاسیات / ٹی آر ایس کو 28 اسمبلی حلقوں میں الیکشن کا چیلنج ‘ بی جے پی

ٹی آر ایس کو 28 اسمبلی حلقوں میں الیکشن کا چیلنج ‘ بی جے پی

حیدرآباد 6 اکٹوبر ( آئی این این ) بی جے پی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے اس ادعا کو مضحکہ خیز قرار دیا کہ سنگارینی کالریز انتخابات میں ان کی تائیدی یونین کی کامیابی حکومت کی مقبولیت کا ثبوت ہے ۔ بی جے پی ترجمان کرشنا ساگر راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر سنگارینی کامیابی پر چیف منسٹر کی طویل پریس کانفرنس مضحکہ خیز ہے ۔ چیف منسٹر ایک بار پھر سیاست کھیلنے میں مصروف ہیں ۔ وہ غلط بیانی سے کام لے رہے ہیںاور عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹریڈ یونین انتخابات اسمبلی یا عام انتخابات سے بالکل مختلف ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ایک ٹریڈ یونین الیکشن کو ریاست گیر الیکشن کی طرح پیش کر رہے ہیں۔ اگر انہیں عوامی تائید کا اتنا ہی یقین ہے تو ان 28 اسمبلی حلقوں میں انتخابات کروائے جائیں جہاں ارکان اسمبلی نے انحراف کرتے ہوئے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ چندر شیکھر راؤ کی پریس کانفرنس اس لیڈر کی خود ستائی ہے جو عوامی تائید سے محروم ہو رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT