Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس کی بدعنوانیوں کو افشاء کرنے کا انتباہ

ٹی آر ایس کی بدعنوانیوں کو افشاء کرنے کا انتباہ

یلاریڈی ۔ 17 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس سینئر قائد سابق ریاستی وزیر و ایم ایل سی مسٹر محمد علی شبیر پر ریاستی وزیراعلی کی زبان درازی کرنا ٹھیک نہیں ۔ مسٹر نلامڈگو سریندر کانگریس حلقہ انچارج نے منڈل لنگم پیٹ میں اخباری نمائندوں کے اجلاس سے کہا کہ تلنگانہ کے قیام کی خاطر مسٹر محمد علی شبیر کی کوششوں کی بات ہے ۔ ایم ایل سی مسٹر

یلاریڈی ۔ 17 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس سینئر قائد سابق ریاستی وزیر و ایم ایل سی مسٹر محمد علی شبیر پر ریاستی وزیراعلی کی زبان درازی کرنا ٹھیک نہیں ۔ مسٹر نلامڈگو سریندر کانگریس حلقہ انچارج نے منڈل لنگم پیٹ میں اخباری نمائندوں کے اجلاس سے کہا کہ تلنگانہ کے قیام کی خاطر مسٹر محمد علی شبیر کی کوششوں کی بات ہے ۔ ایم ایل سی مسٹر محمد علی شبیر کو کھوٹا سکہ کہہ کر اپنے خطاب میں وزیراعلی نے اخلاق سے گری ہوئی حرکت کی ہے لیکن 2010 ء کے قانون ساز کونسل انتخابات میں یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے اپنا ووٹ فروخت کر کے خود کو کھوٹا سکہ ثابت کیا تھا ۔ کیا یہ کے سی آر کو پتہ نہیں ؟ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس قائدین کی بدعنوانیوں کو بہت افشا کرنے کی بات کہی ۔ مسٹر نلامڈگو سریندر نے یہ بھی الزام لگایا کہ یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی ترقیاتی کام انجام دینے کیلئے کام کررہے ہیں ۔ گتہ داروں سے اپنا حصہ طلب کر کے ہراساں کرنے پر کوئی گتہ دار ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کیلئے سامنے نہیں آرہے ہیں ۔ ترقیاتی کاموں کو عمدگی سے کرنے سے زیادہ رکن اسمبلی کو اپنے Percentage کی فکر رہتی ہے ۔ اس موقع پر لنگم پیٹ سینئر کانگریسی قائد مسٹر محمد عبدالقدیر ، گونی شنکر گوڑ ، نرہری ، وشواناتھم اور پاشاہ موجود تھے ۔ کانگریس اور ٹی آر ایس کے درمیان چل رہی سردجنگ اب کھل کر سامنے آرہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT