Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس کی رکنیت سازی مہم

ٹی آر ایس کی رکنیت سازی مہم

حیدرآباد 20مارچ (یواین آئی)تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کی رکنیت سازی ریاست کے مختلف مقامات پر جاری ہے ۔پٹن چیرو میں رکن پارلیمنٹ کے پربھاکر ریڈی اور رکن اسمبلی مہیپال ریڈی کے علاوہ رکن کونسل بھوپال ریڈی نے رکنیت سازی مہم کا آغاز کیا ۔اس موقع پر کئی افراد نے ٹی آر ایس کی رکنیت حاصل کی۔ ان ٹی آر ایس لیڈروں نے بتایا ریاست کی ترقی کو دیکھتے ہوئے لوگ ٹی آر ایس کی رکنیت سازی حاصل کررہے ہیں۔ٹی آر ایس ریاست کی ترقی کے اقدامات کررہی ہے اور سنہرے تلنگانہ کو یقینی بنانے کی مساعی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے ٹی آر ایس کے نئے کارکنوں کو مشورہ دیا کہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے شروع کردہ سرکاری اسکیمات کو عوام تک لے جانے کیلئے تمام کو جدوجہد کریں ۔انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کی رکنیت حاصل کرنے والے ہر کارکن کا دو لاکھ روپئے کا انشورنس کروایا جائے گا اور اندرون ایک ہفتہ رکنیت سازی مہم بڑے پیمانہ پر منعقد کرتے ہوئے اسے مکمل کیا جائے گا ۔ریاست کے دیگر علاقوں میں بھی ٹی آر ایس کی رکنیت سازی مہم بڑے پیمانہ پر جاری ہے جس کا بہتر ردعمل حاصل ہورہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT