Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس کی مخالف عوام پالیسیوں کیخلاف کانگریس کی مہم پر عوامی تائید

ٹی آر ایس کی مخالف عوام پالیسیوں کیخلاف کانگریس کی مہم پر عوامی تائید

غلام نبی آزاد کے اعزاز میںظہرانہ، محمد علی شبیر کا بیان
حیدرآباد۔/23ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز کونسل میں قائد اپوزیشن محمد علی شبیر نے آج اپنی قیامگاہ واقع جوبلی ہلز پر راجیہ سبھا میں قائد اپوزیشن اور اے آئی سی سی قائد غلام نبی آزاد کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا تھا جس میں سیاسی قائدین کے علاوہ شہر کی نمائندہ سماجی شخصیتوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر غلام نبی آزاد نے تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے سینئر کانگریس قائدین سے ملاقات کرتے ہوئے پارٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ریاست کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔ پارٹی قائدین نے انہیں تلنگانہ کی سیاسی تبدیلیوں اور حالیہ واقعات سے واقف کراتے ہوئے عوامی تائید حاصل کرنے کیلئے کانگریس پارٹی کی مساعی کی تفصیلات بیان کی۔ قائدین نے بتایا کہ ٹی آر ایس حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جدوجہد کی جارہی ہے اور کانگریس کو غیر معمولی عوامی تائید حاصل ہوئی ہے۔ تمام اضلاع میں پارٹی قائدین عوام کے مسائل کی یکسوئی کیلئے متحرک ہیں۔ ظہرانہ میں شرکت کرنے والوں میں صدر تلنگانہ پردیش کانگریس این اتم کمار ریڈی، قائد اپوزیشن کے جانا ریڈی، صدر آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی این رگھوویرا ریڈی، کارگذار صدر تلنگانہ پردیش کانگریس بھٹی وکرامارکا، صدرنشین ایس سی سیل اے آئی سی سی کے راجو، ارکان پارلیمنٹ کے وی پی رامچندر راؤ، ٹی سبی رامی ریڈی، شریمتی رینوکا چودھری، سابق مرکزی وزراء ایس جئے پال ریڈی، سروے ستیہ نارائنا، بلرام نائیک، سابق ریاستی وزراء سی دامودھر راج نرسمہا، شریمتی سبیتا اندرا ریڈی، شریمتی ڈی کے ارونا، شریمتی وی سنیتا لکشما ریڈی، ٹی جیون ریڈی، جی پرساد کمار، پی سدرشن ریڈی، ڈی ناگیندر، جی چنا ریڈی، سابق اسپیکر کے آر سریش ریڈی، سابق ارکان پارلیمنٹ سریش کمار شیٹکر، وی ہنمنت راؤ، پونم پربھاکر، ملوروی، ارکان قانون ساز کونسل ٹی سدھاکر ریڈی، کے دامودھر ریڈی، ٹی سنتوش کمار، رکن اسمبلی ومشی چندرریڈی کے علاوہ کئی سابق وزراء اور سینئر قائدین شامل ہیں۔ محمد علی شبیر اور ان کے فرزند محمد الیاس نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

 

TOPPOPULARRECENT