Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس کی کامیابی پر جشن

ٹی آر ایس کی کامیابی پر جشن

مکتھل ۔ 11مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر مکتھل ٹاؤن میں اچم پیٹ ‘ ورنگل اور کھمم میں میونسپل الیکشن میں ٹی آر ایس کی شاندار کامیابی پر زبردست جشن منایا گیا ۔ ٹاؤن کے اہم چوراہا ڈاکٹر بی آر امبیڈکر بس اسٹیشنپر مسٹر گوپال ریڈی کی قیادت میں پارٹی کارکنوں نے زبردست آتش بازی اور پٹاخ چھوڑتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ۔ ٹی آر ایس قائدین نے اچم پیٹ کی تمام نشستوں پر ٹی آر ایس کی کامیابی کو ضلع محبوب نگر میں پارٹی کے زبردست استحکام سے تعبیر کرتے ہوئے مستقبل میں پیش قیاسی کی کہ ضلع محبوب نگر کے تمام اسمبلی حلقہ جات پر پارٹی پرچم بلند ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT