Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس کی کامیابی پر کے سی آر کو چندرا بابو نائیڈو کی مبارکباد

ٹی آر ایس کی کامیابی پر کے سی آر کو چندرا بابو نائیڈو کی مبارکباد

حیدرآباد 16 مئی ( پی ٹی آئی ) تلگودیشم سربراہ این چندرا بابو نائیڈو نے آج نئی ریاست تلنگانہ میں ٹی آر ایس کی شاندار کامیابی پر پارٹی صدر کے چندر شیکھر راؤ کو مبارکباد دی ہے ۔ تلنگانہ ریاست 2 جون کو وجود میں آنے والی ہے ۔ ٹی ار ایس نے یہاں اسمبلی کی 63 نشستو پر کامیابی حاصل کی ہے ۔ یہ واضح کرتے ہوئے کہ تلنگانہ میں کانگریس سے زیادہ تلگودیشم ۔ بی جے پی اتحاد نے نشستیں حاصل کی ہیں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ عوام نے تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دینے کے دعوی کے باوجود کانگریس پر بھروسہ نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے تلگودیشم کو نقصان پہونچانے کی کوشش کی لیکن وہ اپنے ہی کھودے گڑھے میں گرگئی ۔ انہو ںنے کہا کہ تلگودیشم کی خواہش یہی ہے کہ تلگو عوام جہاں کہیں رہیں خود رہیں۔

TOPPOPULARRECENT