Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس کی کامیابی کیلئے مسلمانوں کی تائید کا اعتراف

ٹی آر ایس کی کامیابی کیلئے مسلمانوں کی تائید کا اعتراف

ایم پی نظام آباد شریمتی کویتا اور دیگر کا خطاب

ایم پی نظام آباد شریمتی کویتا اور دیگر کا خطاب
نظام آباد :20؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) برسراقتدار جماعت تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی جانب سے ضلع نظام آباد میں مسلم روز داروں کیلئے دعوت افطار کا کلکٹریٹ گرائونڈ پر بڑے پیمانے پر کیا گیا۔ یہ دعوت افطار میں رکن پارلیمنٹ کے کویتا، ضلع کے وزیر مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی، اراکین اسمبلی گنیش گپتا نظام آباد(اربن)، باجی ریڈی گوردھن (نظام آباد رورل)، ہنمنت شنڈے (جکل)، جیون ریڈی (آرمور)، پرشانت ریڈی (بالکنڈہ)، گمپا گوردھن (کاماریڈی)، اے رویندرریڈی(یلاریڈی)،محمد شکیل عامر(بودھن)،مئیر نظام آباد آکولہ سجاتا،صدرنشین ضلع پریشد دفعدار راجو، ایم ایل سی راجیشور، ضلع کلکٹر ڈی وینکٹیشور رائو، ضلع ایس پی ڈاکٹر ترون جوشی، ڈی سی ایم ایس کے چیرمین ایم کے مجیب الدین، ٹی آرایس قائدین عبدالرحیم سیفی، ایس اے علیم، نوید اقبال، یٰسین صابری، طارق انصاری، حلیم قمرکے علاوہ عالمی شہرت یافتہ باکسرنکہت زرین، ٹی آرایس قائد عمر ستار، محمد مجاہد،رفیق قریشی، فہیم قریشی،صدر ضلع وقف کمیٹی جاوید اکرم، سابق کارپوریٹر رفعت محمد خان، ملت ویلفیر سوسائٹی صدر مولانا کریم الدین کمال، صدر جمعیت العلماء حافظ لئیق خان، جماعت اسلامی کے رحمن دائودی ، ٹی این جی اوز صدر گینی گنگارام، سرکاری عہدیدار نے شرکت کی اس موقع پر وزیر زراعت مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ماہ صیام کے مقدس ماہ میں تلنگانہ ریاست کی خوشحالی اور ترقی کیلئے دعا کریں ۔60سال کی جدوجہد اور شہیدان تلنگانہ کی قربانی کے نتیجہ میں تلنگانہ کا قیام عمل میں آیا ہے اور تلنگانہ کی خوشحالی اور امن و امان کی برقراری کیلئے ماہ صیام میں اپنی دعائوں میں شامل رکھنے کی روز داروں سے خواہش کی۔ رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے اپنی تقریر میں کہا کہ ٹی آرایس ہمیشہ مسلمانوں کے ساتھ رہی اور آئندہ بھی ساتھ رہے گی اور مسلمانوں کی تائید کے نتیجہ میں ہی ٹی آرایس کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر نے اپنی تقریر میں کہا کہ ٹی آرایس مسلمانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے یہاں کی تہذیب گنگا جمنی تہذیب ہے اور یہاں کی روایت اور تہذیب کی برقراری کیلئے کوشاں ہے چیف منسٹر تلنگانہ ایک سیکولر شخصیت ہے انہوں نے مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور اس کو عملی جامہ پہنایا جائیگا بجٹ میں ایک ہزار کروڑ روپئے مختص کرتے ہوئے مسلم دوستی کا ثبوت پیش کیا ہے اور آئندہ بھی فلاحی کام کو جاری رکھا جائیگا۔ افطار سے قبل رکن اسمبلی محمد شکیل عامر نے ٹی آرایس قائدین اور رکن پارلیمنٹ اراکین اسمبلی کو انگریزی ترجمہ کی قرآن پیش کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔ پروگرام سے قبل رحمن دائودی، مولانا کریم الدین کمال نے روزہ کی اہمیت اور ماہ صیام کی فضیلت کے بارے میں تفصیلات بیان کیا ۔حافظ لئیق خان نے دعا کی اور مغرب کی نماز کی امامت کی۔ بعدازاں روزہ داروں کیلئے طعام کا بھی نظم کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں ٹی آرایس ضلع صدرایگا گنگاریڈی، ضلع پریشد وائس چیرمین سمنا ریڈی،پی آرٹی یو کے ضلع صدر کملا کر رائو، پی آرٹی یو قائد خواجہ معین الدین، ٹی آرایس قائد سریندرریڈی، ٹی آرایس قائدین سجیت سنگھ ٹھاکر، یٰسین صابری، نوید اقبال، اختر احمد، سید سجاد،محمد مجاہدکے علاوہ دیگر موجود تھے اس موقع پر پولیس کا بھاری بندوبست کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT