Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس کی 67 رکنی ریاستی کمیٹی کا اعلان

ٹی آر ایس کی 67 رکنی ریاستی کمیٹی کا اعلان

فرید الدین جنرل سکریٹری ۔ فاروق حسین سمیت 5 مسلم سکریٹریز
حیدرآباد 9اکٹوبر ( سیاست نیوز) سربراہ ٹی آر ایس و چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے 67 رکنی ٹی آر ایس اسٹیٹ کمیٹی کا اعلان کیا ہے ۔ 20جنرل سکریٹریز میں ایم ایل سی محمد فرید الدین شامل ہیں جبکہ 33سکریٹریز میں ایم ایل سی محمد فاروق حسین کے بشمول جملہ 5 مسلم قائدین شامل ہیں ۔ 12جوائنٹ سکریٹریز میں ایک بھی مسلم نہیں ہے ۔ رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر کیشو راؤ کو سکریٹری جنرل برقرار کھا گیا ہے ۔ 40 قائدین کو فی کس 3اسمبلی حلقوں کی ذمہ داری سونپی جائیگی ۔ 12 جنرل سکریٹریز میں ہر جنرل سکریٹری 10اسمبلی حلقوں کی نگرانی کرینگے ۔ پارٹی اسٹیٹ کمیٹی کے بشمول محاذی تنظیموں کی ذمہ داری پارٹی کے تربیتی کلاسیس اور دوسری ذمہ داریاں ماباقی جنرل سکریٹریز کے حوالے کی جائیگی ۔ جنرل سکریٹریز میں پی سرینواس ریڈی ‘ٹی اُما ‘سابق وزیر بی ساریا ‘ ٹی رویندر راؤ ‘ محمد فرید الدین ‘ بی راجیشو ریڈی ‘ بی پرکاش مدیراج ‘ وی گنگا دھر گوڑ ‘ جے سنتوش کمار ‘این لکشمن راؤ سابق وزیر پی راملو ‘ آر شرون کمار ریڈی ‘ سی نریندر ناتھ ‘ این نریش ریڈی ‘ جی بالاملو ‘ ایم ہنمنت راؤ ‘ ایس بھرت کمار گپتا ‘ بنڈی رمیش ‘ ستیاوتی راتھوڑ ‘ بی وینکٹشورلو ‘ سکریٹریز میں بی سرینواس یادو ‘ پی بھوپتی ریڈی ‘ ناگیندر گوڑ ٹی بھانو پرساد سی کشن ریڈی ‘ محمد جہانگیر پاشاہ ‘ بی لنگیا یادو ‘ پی نریندر ریڈی ‘ ٹی وینکٹ راؤ ‘ ڈی وٹھل راؤ ‘ محمد اسحاق امتیاز ‘ روپ سنگھ ‘ ایم سائملو ‘ محمد نرجن ولی ‘ بی وینکٹیا ‘ اسی دیو مدیراج ‘ اے بالیا مدیراج ‘ ٹی مدھو سدن ‘ طارق انور ‘ اے وینکٹ رتنم ‘ جی رامچند گوڑ ‘ کے سری ہری ‘ سابق رکن اسمبلی کویتا مالتو ‘ کے دامودھر گپتا ‘ رادھا کرشنا شرما ‘ وائی وینکٹیشورلو ‘ بی کرشنا موہن ریڈی ‘ ایل بھوما ریڈی ‘ محمد فاروق حسین ‘ ایم سرینواس ‘ ایل کشن راؤ ‘ ٹی سرینواس جوائنٹ سکریٹریز میں بی سرینواس ‘ وی کے مہیش ‘ پروفیسر جی ودیا ساگر ‘ بی سرینواس ریڈی ‘ ایم وجیہ ریڈی ‘ ایل باپو ریڈی ‘ ایف پربھاکر گوڑ ‘ والیا نائیک ‘کے لیکے راؤ ‘ جی پراوین ‘ اے ناگیشور راو ‘ جی اشوک ‘ گنگا پترا کو شامل کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT